اہم ترین خبریںپاکستان

ملت جعفریہ پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک

اطلاعات کے مطابق قائدین کے درمیان ملاقات میں عالمی اور ملکی حالات،امت مسلمہ کے اتحاد ،ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے،محرم الحرام میں عزاداری کے مسائل اور دیگر دینی و ملی امور پر بھی تبادلہ خیال ہواہے

شیعیت نیوز: موجودہ ملکی سیاسی ومذہبی صورتحال ،ملت جعفریہ پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں شیعہ علماءکونسل اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائدین کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ،ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایس یو سی کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرشیرازی ایڈوکیٹ کے ہمراہ ایس یو سی کےمرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : مقتدر ادارے شیعہ مسنگ پرسنز کےمعصوم بچوں اور بوڑھی ماؤں کی فریاد سنیں

اطلاعات کے مطابق قائدین کے درمیان ملاقات میں عالمی اور ملکی حالات،امت مسلمہ کے اتحاد ،ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے،محرم الحرام میں عزاداری کے مسائل اور دیگر دینی و ملی امور پر بھی تبادلہ خیال ہواہے،ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے تحفظ بنیاد اسلام بل کو مسترد کرتے ہوئے اتحاد امت کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں فلسطینیوں نے ٹرمپ، نیتن یاہو اور بن زاید کی تصاویر کو آگ لگا دی

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماءکونسل کے قائدین کے درمیان گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے باہمی مشاورت بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، شیعیت نیوز کےذرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کی پوری کوشش ہے کہ جی بی اسمبلی کے آمدہ انتخابات میں دونوں شیعہ جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا انتخابی اتحاد تشکیل دیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام کے لبادے میں چھپے منافقوں کے چہرے نمایاں ہورہے ہیں۔ ایرانی صدر روحانی

واضح رہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے گزشتہ انتخابات میں شیعہ ملتب فکر کی دونوں بڑی جماعتوں نے ایک دوسرے کے مقابل انتخابات میں حصہ لے کر کافی نقصان کا سامنا کیا تھا، امید ک جارہی ہے کہ دونوں جماعتوں کے قائدین اس الیکشن میں ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے کوئی درمیانی راستہ اختیار کریں گے تاکہ کم سے کم نقصان کا سامنا ہو۔اس سلسلے میں شیعہ علماءکونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کے درمیان گلگت بلتستان میں بھی کئی بیٹھکیں ہوچکی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button