اہم ترین خبریںپاکستان

ڈی آئی خان کے بعد کراچی میں بھی تکفیری دہشت گرد بے لگام ، شیعہ پولیس اہلکارشہید

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد چورنگی پر قائم چوکی پر فرائض کی انجام دہی میں مصروف شیعہ پولیس اہلکار سید محمد رضوی کو سرعام گولی مار کر شہید کردیا گیا

شیعیت نیوز: محرم الحرام کی آمد سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان کے بعد شہر قائد میں بھی تکفیری دہشت گرد بے لگام ہوگئے ہیں۔ گزشتہ رات کریم آباد بس اسٹاپ پرتکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سےشیعہ ٹریفک پولیس اہلکار سید محمد علی رضوی شہید ، پہلے عباسی شہید اسپتال اور بعد ازاںامام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی منتقل کیا گیا، تدفین قبرستان وادی حسین ؑ میں عمل میں آئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد چورنگی پر قائم چوکی پر فرائض کی انجام دہی میں مصروف شیعہ پولیس اہلکار سید محمد رضوی کو سرعام گولی مار کر شہید کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شیعہ پولیس اہلکار کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سےوہ زخموں کی تاب نالاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی اداروں کی عجلت یا غفلت ؟شیعہ علماءپر اپنے ہی شہر میں داخلے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹرز کے مطابق دہشت گردوں نے شہید کے سینے پر ایک ہی گولی فائر کی جوکہ جاں لیوا ثابت ہوئی ۔ بعد ازاں شہید کا جسد خاکی امام بارگاہ شاہ کربلا اولڈ رضویہ سوسائٹی منتقل کیا گیا ۔ جہاں آج بعد نماز ظہرین نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کی تدفین قبرستان وادی حسین میں عمل میں آئی ۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کو ’’عالم اسلام کے خائن حکمران ‘‘ کے عنوان سے یاد رکھا جائے گا

شہید کو سوگوار خاندان اور احباب نے آہوں اور سسکیوں میں سپرد لحد کیا، واضح رہے کہ شہید پولیس اہلکار سید محمد علی رضوی معروف نوحہ خواں ساجد جعفری کے برادر نسبتی تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button