اہم ترین خبریںپاکستان

انتہا پسند عناصر کا آزاد ریاست پاکستان کو فکری طور پر یرغمال بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا،علامہ ناصرعباس

وطن عزیز کا حصول ان گنت قربانیوں کا نتیجہ ہے۔وطن کے ہونہار اور جرات مند بیٹے ان قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس پاکستان کا خواب اقبال نے دیکھا اور جس کے لیے قائد اعظم نے انتھک جدوجہد کی وہ ایک ایسی سرزمین تھی جہاں بسنے والا ہر فرد بلاتخصیص مسلک و مذہب آزادانہ زندگی بسر کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں مجالس وجلوس، پنجاب حکومت نے پاک آرمی اور رینجرز کو طلب کر لیا

انہوں نے کہا کہ جو قوتیں اپنے فکر و نظریات دوسروں پر زبردستی مسلط کرنا چاہتی ہیں وہ پُرامن پاکستان کی دشمن ہیں۔انتہا پسند عناصر کا ایک آزاد ریاست کو فکری طور پر یرغمال بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ وطن عزیز کا حصول ان گنت قربانیوں کا نتیجہ ہے۔وطن کے ہونہار اور جرات مند بیٹے ان قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایک بارپھر ایران کےساتھ ریلوے شعبے میں تعاون بڑھانے کو تیار

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی خودمختار ریاست اپنے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت کی قطعاََ اجازت نہیں دیتی۔ ملک میں امن کے حقیقی قیام کے لیے امریکہ اور سعودی عرب کا پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ایک آزادی ایٹمی اسلامی ریاست استکباری قوتوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قائداعظم محمد علی جناح کے تصور پاکستان کو حقیقی معنوں میں پروان چڑھایا جائے

ان کامزید کہنا تھا کہ دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے ان دشمنوں سے چوکنا رہنا ہو گا جو پاکستان کودہشت گردی جیسے عفریت سے دوچار کر کے ہماری ترقی و استحکام کو برباد کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر وطن عزیز کی حفاظت و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button