اہم ترین خبریںپاکستان

کسی کو عزاداری میں رکاوٹ پیدا کرنے کی قطعاََ اجازت نہ دی جائے، علامہ عبدالخالق اسدی

اس ملک میں ایسے کسی بھی قانون کے نفاذ کی اجازت نہیں دی جاسکتی جو پاکستان کے آٹھ کروڑ سے زائد مکتب اہل بیت علیھم السلام کے پیروکاروں کےبنیادی عقائد سے متصادم ہو۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی شوری کا اجلاس سیکرٹری جنرل عبد الخالق اسدی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع سے اراکین صوبائی شوریٰ نے بھر پور شرکت کی،اجلاس میں پنجاب کی مجموعی صورتحال اور درپیش مسائل پر خصوصی گفت و شنید کے ساتھ ساتھ عزاداری کے امور بھی زیر بحث لائے گے۔

اجلاس میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران عزارادی کے پروگراموں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے اور کسی کو مذہبی پروگراموں میں رکاوٹ پیدا کرنے کی قطعاََ اجازت نہ دی جائے۔ اجلاس کے شرکاءنے تحفظ بنیاد اسلام بل کو باہمی رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخ ِ جناب سیدہ ؑ آصف جلالی کو رہا نہ کیا تو محرم کے جلوس نہیں نکلنے دیں گے،قاری زوار بہادرکی دھمکی

شرکاء نے کہا کہ ایک مخصوص مکتبہ فکر نے اس بل کے ذریعے اپنے مسلکی نظریات دوسرے پر مسلط کرنے کی کوشش کی ہے۔شیعہ سنی مذہبی قائدین کا اس بل کے خلاف رکاوٹ بننا دانشمندی و بصیرت کا بہترین مظاہرہ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین اس بل کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔اس ملک میں ایسے کسی بھی قانون کے نفاذ کی اجازت نہیں دی جاسکتی جو پاکستان کے آٹھ کروڑ سے زائد مکتب اہل بیت علیھم السلام کے پیروکاروں کےبنیادی عقائد سے متصادم ہو۔

اجلاس میں پنجاب میں بڑھتی مہنگائی ،بے روزگاری اور دیگر معاشی مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے بہترین حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے اس پر قابو پانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں اور تاجر طبقے نے اشیائے خوردونوش کی من پسند قیمتیں طے کر رکھی ہیں۔ عام آدمی معاشی اعتبار سے مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے پنجاب حکومت کو فوری طور پر اقدامات کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین جناب سیدہ ؑ کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کا ملعون آصف جلالی کیس پر بڑا اقدام

انہوں نے کہا کہ ملک کے پسماندہ طبقے کو سرمایہ داروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔اجلاس میں بلوچستان اور سندھ میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ علامہ عبد الخالق اسدی نے کہا کہ پنجاب میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی جاچکی ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قبل ازوقت اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں سے سنگین صورتحال اور شدید جانی و مالی نقصانات کا تجربہ ماضی میں بھی کیا جا چکاہے۔ ایسے ممکنہ نقصانات کے امکانات کو حکومتی پیش بندی کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button