اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی بربریت، گھر میں گھس کر شیر خوار بچے کی ماں کو شہید کر دیا

شیعت نیوز : فلسطینی وزارت صحت کے مطابق کل جمعہ کے روز علی الصبح جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شیر خوار بچے کی ماں 23 سالہ دالیا احمد سلیمان سمودی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق دالیا احمد کو اسرائیلی فوج نے جنین میں الجبریات کے مقام پر دھاوے کے دوران گھر میں گھس کر گولیاں ماریں۔ دالیا سلیمان سمودی اس وقت اپنے شیر خوار بچے کے لیے دودھ تیار کررہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : بیروت دھماکوں کے بعد حزب اللہ کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے کچھ حاصل نہیں کرسکے

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی گولیوں نے دالیا سمودی کا جگر، گردے اور بیرونی شریان کو چھلنی کردیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے فلسطینی خاتون شدید زخمی ہوئی اور اسے اسپتال لے جانے لیے ایمبولینس منگوائی گئی۔ تاہم اسرائیلی فوج نے ایمبولینس کو آگے جانے روک دیا جس کے نتیجے میں اسے بروقت اسپتال نہ پہنچایا جاسکا۔ تاخیر سے اسپتال پہنچائے جانے کے بعد دالیا سمودی کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ ہی دیر کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : رہنما شیعہ علماءکونسل علامہ سبطین سبزواری کوطاہر اشرفی کی برطرفی کا مطالبہ مہنگاپڑگیا

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں فلسطینی مرکز پر بمباری کی تاہم اس بم باری میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرون طیاروں نے ایک مزاحمت مرکز پر دو میزائل گرائے جب کہ تیسرا میزائل ایک دوسرے جنگی طیارے سے گرایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں فلسطینیوں کی طرف سے آتش گیرغبارے پھینکنے کے جواب میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button