اہم ترین خبریںپاکستان

رہنما شیعہ علماءکونسل علامہ سبطین سبزواری کوطاہر اشرفی کی برطرفی کا مطالبہ مہنگاپڑگیا

انہوں نے کہا تھاکہ یہ جاہل شخص مکتب تشیع کی تکفیر کرتا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کسی صاحب کردار عالم دین کو چیئرمین ہونا چاہیے جو دین کی سمجھ بوجھ کیساتھ نیک سیرت اور صاحب کردار بھی ہو

شیعیت نیوز: رہنما شیعہ علماء کونسل علامہ سبطین سبزواری کوطاہر اشرفی کی برطرفی کا مطالبہ مہنگا پڑگیا،دشمن اہل بیتؑ طاہراشرفی کےخلاف بیان دینے پر شیعہ علماءکونسل پاکستان کا اپنےہی صوبائی کےخلاف تادیبی نوٹس جاری ۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدرسبزواری نے گذشتہ روز میڈیا کو جاری بیان میں متحدہ علما بورڈ پنجاب کے چیئرمین طاہر اشرفی کی اہل بیتؑ دشمنی اور شیعہ مکتب فکر کی توہین پر مبنی متنازع ویڈیو بیان کی مذمت کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے اور کسی معتدل، صاحب کردار متقی عالم دین کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود کے مسئلہ کشمیر پرسعودی عرب کو آئینہ دکھانے پرکالعدم سپاہ صحابہ بلبلاہٹ کا شکار

علامہ سبطین سبزواری نے موقف اختیار کیا تھا کہ طاہر اشرفی کی مکتب اہلبیت ؑکے بارے میں ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے، یہ شخص دہشتگردوں کے سرغنے اور 102 معصوم شہریوں کے سفاک قاتل دہشتگرد ملک اسحاق کا سہولت کار اور ساتھی ہے، جو اس کی جیل سے رہائی پر اس کا استقبال کرنے پہنچا تھا۔ سبطین سبزواری نے کہاکہ دہشتگردوں کے ہمدرد شخص کا متحدہ علماء بورڈ کا چیئرمین ہونا ریاستی اداروں کی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا تھاکہ یہ جاہل شخص مکتب تشیع کی تکفیر کرتا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کسی صاحب کردار عالم دین کو چیئرمین ہونا چاہیے جو دین کی سمجھ بوجھ کیساتھ نیک سیرت اور صاحب کردار بھی ہو، ایسا شخص جو حرام مشروبات کا عادی اور بد خصلت مشاغل کا رسیا مشہور ہے، اپنی چرب زبانی اور چاپلوسی کے باعث ہر حکومت میں شامل ہونے کا فن جانتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا او آئی سی کے بارے میں موقف امت مسلمہ کی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

بعد ازاں شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی دفتر سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں علامہ سبطین حیدر سبزواری کےمتحدہ علماءبورڈ پنجاب کے چیئرمین طاہر اشرفی کے خلاف اس مذکورہ بیان کوان کا ذاتی بیان قراردیکر شیعہ علماءکونسل کو اس بیان سے مکمل لاتعلق قراردیا گیاہے۔

شیعہ علماءکونسل پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ علامہ سید سبطین حیدر سبزواری صدر شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کےسربراہ متحدہ علماءبورڈ پنجاب حافظ طاہر اشرفی کو عہدے سے ہٹانے اور ان کی ذاتیات کو موضوع بنانے کے بیان سے شیعہ علماءکونسل پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ملا طاہر اشرفی کی اہل بیت ؑ دشمنی،شیعہ علماءکونسل کا متحدہ علماءبورڈ سے برطرفی کا مطالبہ

اعلامیے میں مزید کہاگیا ہے کہ یہ ان کا ذاتی بیان ہےجو جماعتی پالیسی کے مطابق نہیں ہے ، انہیں ایک بار پھر توجہ کیا جاتا ہے کہ جماعتی پالیسی کے خلاف بیان دینے سے گریز کریں بصورت دیگر مناسب اقدام زیر غور لایا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button