اہم ترین خبریںپاکستان

شکارپور، مسجد امام حسن ؑ پرکالعدم سپاہ صحابہ اور جےیوآئی(ف)کےقبضےکی کوشش ناکام

کل شکارپور سے منتخب پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ کے بڑے بھائی مقبول شیخ کی سربراہی میں اس معاملے پر جرگہ ہوگا۔

شیعیت نیوز: شکارپورمیں مسجد امام حسن علیہ السلام پر کالعدم جماعت سپاہ صحابہ اور جمعیت علماء اسلام(فضل الرحمٰن گروپ) کے 100 سے زائد مسلح تکفیری دہشتگردوں کا حملہ، متعدد مومنین زخمی، مسجد پر قبضہ کرنے پرچم لگادیا، مومنین کی جانب سے استقامت کے مظاہرے پرحملہ آور فرار۔

تفصیلات کے مطابق ملک دشمن جماعت کالعدم سپاہ صحابہ اور جمعیت علماء اسلام (فضل الرحمٰن گروپ)کے 100 سے زائد تکفیری دہشتگردوں نے کل شام 6 بجے مسجد امام حسن علیہ السلام پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد مومن زخمی ہوئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستانی کمیونٹی کا ایران کےشہر قم میں سیمینار

کالعدم سپاہ صحابہ اور جمعیت علماء اسلام کے تکفیری دہشتگردوں نے اسلحے کے زور پر مومنین کو زخمی کرکے مسجد امام حسن علیہ السلام پر اپنا جھنڈا لگا کر قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے مومنین نے اپنے جرائت اور استقامت سے ناکام بنادیا۔

ذرائع کے مطابق طویل عرصے سے زیر تعمیر مسجد امام حسن ؑ پر کو خالی دیکھ کر کالعدم سپاہ صحابہ اور جمعیت علماء اسلام (فضل الرحمٰن گروپ)کے شرپسند مسلح دہشت گردوں نے قبضے کی کوشش کی ، جسے مومنین نے ناکام بنادیا اور قبضہ گروپ قرار اختیار کرنے پر مجبور ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: شہید عارف حسینی ؒ کو اسلام کی راہ پر چلنے کی پاداش میں شہید کیا گیا، شیخ نعیم قاسم

آخری اطلاعات کے مطابق مومنین کے پرزور احتجاج اور دوطرفہ کشیدگی کے خطرے کے بعد مقامی پولیس حرکت میں آگئی ہے، آج مومنین نے نمازظہرین باجماعت اسی مسجد میں ادا کی ، کل شکارپور سے منتخب پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ کے بڑے بھائی مقبول شیخ کی سربراہی میں اس معاملے پر جرگہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button