اہم ترین خبریںپاکستان

محرم الحرام سے قبل کے پی کے میں منظم شیعہ نسل کشی کی تیاری کا انکشاف

یاد رہے ، کالعدم اہلسنت و الجماعت وہی ہے جسکا رہنما معاویہ اعظم اسوقت پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے ہے ۔ یہ وہی ہے جو تحفظ اسلام کے نام پر تکفیری بل پیش کرنے میں آگے آگے ہے ۔

شیعیت نیوز: محرم الحرام سے قبل کے پی کے میں منظم شیعہ نسل کشی کی تیاری کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز خیبر پختونخواہ نےشیعہ افسران کی ایک لسٹ جاری کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ سعودی نواز ملک دشمن تکفیری کالعدم اہلسنت و الجماعت / سپاہ صحابہ آنے والے دنوں میں شیعہ معزز شخصیات بالخصوص سرکاری شیعہ افسران کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائیں گی ۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں میںتکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں 22 شیعہ افسران کی ٹارگٹ کلنگ متوقع ہے ، جس کی اطلاع قانون نافذ کرنے والوں کے پاس بھی ہے، باقی صوبوں میں عام شیعوں کی کیا سکیورٹی ہے ؟ کون جواب دے سکتا ہے ؟

یہ بھی پڑھیں: تحفظ بنیاد اسلام بل کے خلاف تحریک نفاذفقہ جعفریہ کاکراچی پریس کلب پر احتجاج

خیبر پختونخواہ حکومت کا صرف یہی کام نہیں ہے کہ ٹارگٹ لسٹ شائع کر کے ان افراد کی زندگی غیر محفوظ بنادے اور مذکورہ افراد کو خوف میں مبتلا کردے۔

ریاست کی ذمہ داری ہے کہ فوری طور پر ان افراد کی سرکاری سطح پر حفاظت کا بندوبست کرنا چاہئیے اور از خود حفاظتی انتظام کے طور پر انہیں اسلحہ لائسنس جاری اور ہر وقت اسلحہ ساتھ رکھنے کی خصوصی اجازت نامہ جاری کرنا چاہئیے تاکہ خود بھی اپنی حفاظت کرسکیں۔

حکومت وقت ان تکفیری دہشت گردوں کو لگام ڈالے جنہوں نے اس وطن کا چین سکون برباد کرڈالا ہے ، جنہوں نے نا فقط شیعہ بلکہ اہل سنت اور پاک فوج کے جوانوں اور آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کو بھی نہیں بخشا۔

یاد رہے ، کالعدم اہلسنت و الجماعت وہی ہے جسکا رہنما معاویہ اعظم اسوقت پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے ہے ۔ یہ وہی ہے جو تحفظ اسلام کے نام پر تکفیری بل پیش کرنے میں آگے آگے ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: یکساں تعلیمی نصاب یا سکولوں کو تکفیری مدرسے بنانے کی سازش؟

محرم میں 18 دن باقی بچے ہیں ہیں اور شیعوں کو ٹارگٹ کلنگ کی فہرست پر رکھا جا چکا ہے ، پھر جب ہم کہتے ہیں پاکستان میں شیعوں کی انکے عقیدے کی بناء پر نسل کشی ہو رہی ہے ، تو ہم سے ہی دلائل مانگے جاتے ہیں ۔

پھر جب ہم تحفظ اسلام بل پر احتجاج کرتے ہیں تو مفتی منیب اور تقی عثمانی اور اشرفی جیسے فرقہ واریت کا شور مچاتے نکل آتے ہیں ، لیکن ان اندھوں کو قتل ہوتے شیعہ اور شیعوں کو ملتی دھمکیاں نظر نہیں آ تیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button