اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج کے پھر سعودی عرب کے اندر وسیع ڈرون حملے

شیعت نیوز : یمن کی فوج نے بتایا ہے کہ جمعے کے روز سعودی عرب کے اندر ڈرون طیاروں کے ذریعے وسیع پیمانے پر حملے کیے گئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان بريگیڈیر یحیی سریع نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ملک کی فضائيہ نے قاصف ٹو ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے اندر گھس کر ایک زبردست کارروائی کی اور نجران ائيرپورٹ اور خمیس مشیط میں کنگ خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔

انھوں نے لکھا ہے کہ یمنی فضائيہ کے ڈرون یونٹ نے جمعے کی دوپہر کو کئی قاصف ٹو ڈرونوں کے ذریعے سعودی عرب کے علاقوں میں یہ کارروائی کی۔

انھوں نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران نجران اور خمیس مشیط میں مد نظر اہداف کو پوری کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گيا۔

یمنی فوج کے ترجمان بريگیڈیر یحیی سریع نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اس کارروائی میں نجران کے ہوائی اڈے، خمیس مشیط میں واقع کنگ خالد ائیر بیس کے اسلحہ ڈپو اور کئی دیگر اہداف کو نشانہ بنایا گيا۔

یہ بھی پڑھیں : زیارات پالیسی، مجلس وحدت مسلمین قابل اعتراض نکات کے خلاف میدان میں آگئی

یمن کی مسلح افواج نے سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں اور سرکاری اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے کہا کہ جب تک یمن کے خلاف جنگ بند اور محاصرہ ختم نہیں ہوجاتا اس وقت تک سعودی اتحاد کے فوجی اور سرکاری اداروں پر حملے جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کو اپنے وطن اور عوام کے دفاع کا قانونی حق حاصل ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ہماری دفاعی طاقت میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، اگرچہ ہم نے اب تک اپنی پوری حربی توانائی سے کام نہیں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری دفاعی طاقت کو سمجھ لے اور یمن پر جارحیت بند اور محاصرہ ختم کردے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button