اہم ترین خبریںعراق

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے 4 اہلکار شہید و زخمی

شیعت نیوز : عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ہفتے کی شب اپنے چار اہلکاروں کے شہید و زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز نے عراقی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے العیث علاقے سے رضاکار فورس حشد الشعبی کا ایک کانوائے گزر رہا تھا جو بارودی سرنگ کی زد میں آ گیا اور نتیجے میں ایک جوان شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی عراق میں پناہ گزین کیمپ کے قریب ترکی کی بمباری

اطلاعات ہیں کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامرا میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس، دہشت گرد گروہوں کے خلاف متعدد آپریشن کلین اپ انجام دے چکی ہے۔

دوسری طرف حشد الشعبی کی بیٹالین ترپن کے کمانڈرعلی محمد نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق کے صوبے نینوا میں دہشت گرد گروہ داعش کی کئی سرنگیں تباہ کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : نبیؐ پاک کی بیٹی کی توہین کرنے پر وفاقی وزیر مذہبی امور ملعون آصف جلالی پہ برس پڑے

عراق میں امریکی و تکفیری ٹولے داعش کی باضابطہ شکست کے باوجود اب بھی اس کے کچھ دہشت گرد ملک کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ اس وقت عراقی فوج اور حشد الشعبی ملک کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گورننگ کونسل کی قرارداد، امریکہ و یورپ کی تسلط پسندانہ پالیسی کا حصہ ہے۔ ایران

خیال رہے کہ عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی دوہزار چودہ میں عراق کے عظیم مرجع آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے فتوے کے بعد تشکیل پائی جس نے ملک میں دہشت گرد ٹولوں بالخصوص داعش کی ناکامی میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button