پاکستان

اہلسنت کا گستاخ مولوی سے اظہار لاتعلقی، محب اہلبیت ہونے کا ثبوت ہے، علامہ سبطین سبزواری

شیعت نیوز : شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین سبزواری نے کہا ہے کہ خاتون جنت حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کی ہم صحابہ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرتے تو اہلبیتؑ کی ناموس پر حملہ کیسے برداشت کریںگے؟

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے تین سال پہلے اہلسنت کے مقدسات کی توہین کو حرام اور سید المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہم کی توہین کو توہین رسالت قرار دینے کا فتوی جاری کرکے شیعہ سنی اتحاد کی مضبوط بنیاد فراہم کرکے استعماری قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ تنظیموں کا لیہ پریس کلب پر اشرف جلالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ اشرف جلالی کی ہرزہ سرائی کے خلاف اہلسنت علماء و مشائخ کی بیداری کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ گستاخ اہلبیت ناصبی مولوی سے اظہارِ لاتعلقی کرتے ہوئے محب اہلبیت ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ شیعہ علما کونسل کی طرف سے پاکپتن، پھالیہ، چکوال، لاہور، فیصل آباد سمیت متعدد علاقوں میں ملعون کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت مقدمات درج کرکے فاطمۃ الزھرا ؑکے گستاخ کو کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی طرف سے گستاخ مولوی اشرف آصف جلالی کے خلاف مذمتی قرارداد کا خیر مقدم کرتے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی اسمبلی، سینیٹ، چاروں صوبائی اسمبلیاں اور گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کو بھی اس طرح کی مذمتی قراردادیں منظور کرکے خاتم الانبیا اور ان کی آل کے محب ہونے کا ثبوت فراہم کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button