اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں افواج پاکستان کے بڑوں کی اہم بیٹھک

شیعت نیوز : مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی آئی ایس آئی نے ان کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق ملکی عسکری قیادت جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

پاکستان آرمی چیف کے دورہ ایران پر ایک نظر

آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اعلی عسکری قیادت کو کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران اعلی عسکر ی قیادت نے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button