اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماء کے بعد سماجی شخصیت بھی کورونا کی لپیٹ میں

شیعت نیوز: کورونا کے بڑھتے وار رکنے کا نام نہیں لے رہے۔ شہر قائد میں 2 شیعہ علمائے کرام کے بعد اب شہر کی مشہور شیعہ سماجی شخصیت بھی کورونا کی لپیٹ میں آگئی ہے ۔

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق شہر قائد کی معروف شیعہ سماجی شخصیت ، مرکزی تنظیم عزاداری کے صدراور نوحہ خواں ایس ایم نقی بھی کورونا کا شکار ہو کر اپنے گھر میں منتقل ہو گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے ۲ جید شیعہ عالم دین کورونا سے متاثر، خدا خیر کرے !!

ایس ایم نقی کے خاندانی ذرائع کیمطابق ایس ایم نقی ،انکی اہلیہ اور انکے دو بھائی اس وقت کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس ایم نقی کی اہلیہ کی طبیعت باقی لوگوں کے مقابلے میں زیادہ خراب ہے ۔

ذرائع نے شیعت نیوز کو بتایا ہے کہ کورونا سے متاثر ایس ایم نقی اور انکے اہلِ خانہ اس وقت گھر میں ہی قرنطینہ میں موجود ہیں ۔

دوسری جانب مرکزی تنظیم عزاداری کے جنرل سیکریٹری شمس الحسن شمسی نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں ایس ایم نقی اور انکے اہلِ خانہ کیلئے دعا کی اپیل بھی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button