اہم ترین خبریںپاکستان

مزار حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒکس نے اور کب گرایا شامی وزیر نے پاکستانی وزیر کو بتا دیا

ان کا کہنا تھا کہ شام کی حکومت پاکستان کی عوام کے جذبات اور احساسات کی قدر کرتی ہے اور جلد از جلد ان مزارات اور شام کی سرزمین کی بحالی کو یقینی بنائے گی۔

شیعت نیوز : پاکستان کے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اپنے ہم منصب شامی وزیر عبد الستار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ادلب میں موجود مزار حضرت عمر بن عبد العزیزؒ کی بے حرمتی کی خبروں پہ تشویش کا اظہار کیا ۔

شامی وزیر مذہبی امور و اوقاف عبد الستار نے پاکستانی وزیر پیر نور الحق قادری کو بتایا کہ مزار اموی خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ جو کہ ادلب کہ علاقے میں واقع ہے اس کو ترکی نواز ناصبی دہشت گرد تنظیم جبھۃ النصرہ کے دہشت گردوں نے تخریب کیا تھا جو کہ القاعدہ کی ذیلی شاخ کے طور پر شام میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھی اور یہ واقعہ ادلب پر شامی حکومت کہ قبضہ سے قبل جنوری ۲۰۲۰ میں پیش آیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : حضرت عمربن عبدالعزیز کے مزارکی بےحرمتی ،شامی وزارت اوقاف نے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا

انہوں نے یقین دلایا کہ شامی حکومت نے ادلب سمیت سعودی اور ترکی نواز دہشت گرد تنظیموں داعش ، احرار الشام ، جبھۃ النصرہ سمیت ناصبی تنظیموں کے ہاتھوں ڈھائے گئے اہم مقامات جن میں  پیغمبر حضرت یحیٰ (ع) ، حضرت زکریا (ع) ، حضرت یونس (ع) ، صحابی رسول اکرم حضرت حجر ابن عدی (رض) ، حضرت اویس قرنی (رض) ، حضرت عمر بن عبد العزیزؒ سمیت اہم مزارات  شامل ہیں کی تعمیرات کا کام دوبارہ شروع کردیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ شام کی حکومت پاکستان کی عوام کے جذبات اور احساسات کی قدر کرتی ہے اور جلد از جلد ان مزارات اور شام کی سرزمین کی بحالی کو یقینی بنائے گی۔

واضح رہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار کی تخریب کی خبر ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی اینادولا نے نشر کی تھی اور اسکا ذمہ دار شامی حکومت کو قرار دیا تھا کیونکہ شام نے ترکی اور سعودی نواز دہشت گرد گروہوں داعش ، النصرہ اور احرار الشام کو شکست دے کر ان سے مقبوضہ علاقے خالی کرائے جسکے سبب ترکی کو شام کے اربوں ڈالر مالیت کہ تیل کی آمدنی سے محروم ہونا پڑا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button