اہم ترین خبریںپاکستان

حضرت عمربن عبدالعزیز کے مزارکی بےحرمتی ،شامی وزارت اوقاف نے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا

وزارت اوقاف نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے معرۃ النعمان کے علاقے کی دہشتگرد گروہوں سے آزادی کے بعد خلیفہ راشد کی قبر کے مشاہدہ کیا گیا

شیعت نیوز: پاکستان میں موجود امریکی، اسرائیلی، ترکی اور سعودی نمک خوار ایجنٹوں کی جانب سے شام میں اموی خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کی قبور کی بےحرمتی اور جسدہائے خاکی کی توہین سے متعلق جھوٹے اور من گھڑت پروپگنڈے سے آج شامی وزارت اوقاف نے پردہ چاک کردیاہے۔

البعث نیٹ ورک میڈیا کے مطابق سوریہ کی وزارت اوقاف نے خلیفہ عادل عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ کی قبر کے حوالے سے ایک بیان صادر کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی امداد کرنے والے دشمنوں (سعودی عرب ، ترکی) کے ذرائع ابلاغ سےویڈیوز نشر کی ہیں کہ معرۃ النعمان کے قریب واقع خلیفہ عادل وراشد عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ کی قبر کو خراب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام کے علاقے الحسکہ میں ترک فوج نے شہریوں کے مکانات مسمار کردیے۔

وزارت اوقاف نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے معرۃ النعمان کے علاقے کی دہشتگرد گروہوں (داعش اور جبھۃ النصرۃ) سے آزادی کے بعد خلیفہ راشد کی قبر کے مشاہدہ کیا گیا وہاں انکے جسد خاکی اور قبر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا . جبکہ امریکی ، اسرائیلی اور سعودی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں داعش اور جبھۃ النصرۃ کی جانب سے دیواروں اور قبر کے مقام پر کی جانے والی تخریب کاری کے آثار موجود تھے۔

شامی وزارت اوقاف نے بیان میں مزید کہاکہ مقامات مقدسہ، مزارات اور قبور کی تباہی و تدمیر و تخریب ان دہشتگرد گروہوں کا وطیرہ ہے. جو کہ انکے منحرف افکار اور گمراہی کی منہج ہے اور عنقریب مختصر عرصے میں اس مقام کو زائرین کے لئے کھول دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں خودکش حملے سعودی جوانوں نے کیئے ، سابق سعودی وزیرداخلہ کی ویڈیو لیک

واضح رہے کہ پاکستان میں سعودی اور ترکی نواز کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی ، تحریک لبیک ، جماعت اسلامی اور بعض لفافہ خوار صحافی جیسے اوریا مقبول جان اور دیگر دیگر سیاسی ومذہبی شخصیات نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر واویلا مچایا تھا کہ شام کے شہر ادلب میں چھٹے اموی خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کو شامی صدر بشارالاسد اور اس کی حامی فورسز نے ایران کی سرپرستی میں تباہ کرکے ان کی لاش کی بےحرمتی کی ہے۔

جبکہ دنیا جانتی ہے کہ شیعہ مکتب فکر اسلامی ثقافت، مقامات مقدسہ اور اسلامی آثار کا محافظ مکتب ہے، جبکہ نجدی فرقہ وہابیہ اور آل سعود و ان کے حواری نافقط سعودی عرب بلکہ دنیا بھرمیں اسلامی آثار ومقامات مقدسہ کے منکر اور ان کی تباہی کے خواہش مند ہیں جنت البقیع اور جنت المعلیٰ اس کی جیتی جاگتی مثال ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button