اہم ترین خبریںپاکستان

امام خمینی کی برسی اور موجودہ امریکی حالات پر آیت اللہ خامنہ ای کےخطاب کی پاکستانی میڈیامیں خصوصی عکاسی

نیوز نے مزید کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی حالیہ صورتحال وہ حقائق ہیں جو چھپائے گئے تھے اور اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

شیعت نیوز: گذشتہ روز بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کی 31ویں برسی کے موقع پر امت مسلمہ سے رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کے خطاب کو پاکستانی ذرائع ابلاغ خصوصاً آج کےپرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں نمایاں توجہ حاصل رہی ۔

پاکستانی اخبارات اور میڈیا نے بانی اسلامی انقلاب کی 31 ویں برسی کی مناسبت سے ایرانی سپریم لیڈر کی حالیہ تقریر اور امریکی سیہ فام شہری کے قتل اور نسل پرستی سے متعلق ان کے بیانات کی خصوصی عکاسی کی۔

انگریزی زبان میں اشاعت شدہ پاکستانی اخبار”نیوز” نے کہا ہے کہ قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی حالیہ تقریر میں کہا ہےکہ امریکی پولیس فورس کیجانب سے افریقی نژاد امریکی شہری کے قتل نے لوگوں کیخلاف جبر اور ظلم پر مبنی امریکی حقیقی روپ کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی وزیر دفاع جنرل جیمز میٹس کاامریکی صدر ٹرمپ کے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا

نیوز نے مزید کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی حالیہ صورتحال وہ حقائق ہیں جو چھپائے گئے تھے اور اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز نے بھی ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق کہا ہے کہ جورج فلویڈ کے قتل نے امریکی حکام کے حقیقی روپ کوبے نقاب کردیا؛ اس سیاہ فام آدمی کیخلاف جو جرم کیا گیا ہے وہی جرم ہے جو امریکی حکومت نے دنیا کی دوسری اقوام کیخلاف کیا ہے۔

ایکسپریس نے مزید کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکی حکومت نے اپنے عوام سے بہت بُرا سلوک کیا ہے لہذا امریکی عوام کا حق ہے کہ وہ اس ملک کی حکومتوں خصوصا موجودہ حکومت سے پریشان اور شرمندہ ہوں۔

اردو زبان کے اخبار "نئی بات” نے بھی کہا ہے کہ قائد اسلامی انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی عوام اپنی ملک کی حکومت اور اس کی نا اہلی سے شرمندہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وطن عزیز میں ستر ہزار شہداء کے قاتل تکفیری مائنڈ سیٹ کو دوبارہ متحرک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،علامہ راجہ ناصرعباس

پاکستانی ٹی وی چینل "دنیا” کی ویب سائٹ نے بھی کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے جورج فلویڈ کے قتل کے رد عمل میں کہا کہ اس واقعے سے امریکی حکام کے اصلی روپ بے نقاب کیا گیا اور یہ وہی کام ہے جنہوں نے پوری دنیا بشمول عراق، افغانستان، شام، اور بہت عرصے پہلے ویتنام میں کیا ہے۔

پاکستانی نیوز ایجنسی اردو پوائنٹ نے بھی ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق لکھا ہے کہ امریکی سیہ فام شہری کے قتل نے وہ حقائق کو بے نقاب کیا جو ہمیشہ چھپایا گیا تھا اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے امریکہ نے ہمیشہ دوسروں سے ایسا ہی سلوک کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button