اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستانی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی نومنتخب ایرانی سپیکرپارلیمنٹ باقرقالیباف کو مبارکباد

سابق صدارتی امیدوار محمد باقر قالیباف کو جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے دوسرے اجلاس میں ایرانی اسپیکر کے طور پر منتخب کیا گیا۔

شیعت نیوز: پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے جمعہ کے روز اپنے ایک پیغام میں نومنتخب ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کو مبارکباد پیش کی۔سنجرانی نے قالیباف کو پاکستان کے دیرینہ دوست قرار دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے علاقے میں سلامتی اور استحکام کو جاری رکھنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ قالیباف کے عہدہ سنبھالنے کے دوران یہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی یو اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی داعش کا اہم دہشت گرد کراچی سے گرفتار

انہوں نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایشیائی پارلیمانی اسپیکرز کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اس وائرس کے خاتمے کے لئے تعاون پر تیار ہیں۔

سابق صدارتی امیدوار محمد باقر قالیباف کو جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے دوسرے اجلاس میں ایرانی اسپیکر کے طور پر منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ناصبی اوریا مقبول جان اور اورنگزیب فاروقی کی حضرت عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بے حرمتی پر فرقہ وارانہ سازش ناکام

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے 11 ویں دور کابدھ کے روز رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے پیغام کے ساتھ ، ایرانی عسکر ی و حکومتی عہدیداروں اور مجلس کے 268 منتخب اراکین کی موجودگی میں آغاز کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button