اہم ترین خبریںیمن

امت مسلمہ امریکی واسرائیلی کمان میں یمن پر جاری جارحیت کے خلاف کردار اداکرے، عبدالملک الحوثی

انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے عید سعید فطر کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کو یمنی قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔

شیعت نیوز: یمن کی اسلامی عوامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے عید سعید فطر کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کو یمنی قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رویت ہلال کمیٹی پر شیعہ علماء کا عدم اعتماد، رات گئے سندھ سے موصولہ شہادتوں پر عیدکا اعلان

سید عبدالملک الحوثی نے قوم سے اپنے خطاب میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج یمن کی مسلمان قوم ایک ایسی جارحیت کا شکار ہے جو امریکہ کی نگرانی میں اور اسرائیل کی مدد کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے امتِ مسلمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی و اسرائیلی کمان میں یمنی قوم کے خلاف جاری اس جارحیت کے مقابلے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور، ایم ڈبلیوایم اور جامعتہ الشہید عارف حسینی ؒ کے تحت یوم القدس احتجاجی مظاہرہ

انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایمانی، دینی، فطری اور قومی فریضہ ہے کہ ہم ہر میدان میں اس جارحیت کا اپنی تمام طاقت کے ساتھ بھرپور مقابلہ کریں۔ یمنی سرکاری خبررساں ایجنسی سبأ کے مطابق سید عبدالملک الحوثی نے امریکی۔اسرائیلی کمان میں جاری سعودی جارحیت کے بھرپور مقابلے پر زور دیا اور کرونا وائرس کے حوالے سے بھرپور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کی سفارش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button