اہم ترین خبریںپاکستان

تکفیریت کے مقابل آہنی دیوار ، شہید خرم ذکی کو بچھڑے چار برس بیت گئے

اس خون ناحق کے ذمہ دار کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی اور داعش کا سب سے بڑا سہولت کار مولوی عبد العزیزعرف برقعہ پوش مفرورتاحال قانون کی گرفت سے آزاد۔

شیعت نیوز: تکفیریت کے مقابل آہنی دیوار اور مظلوموں کا کے دادرس شہید خرم ذکی کو بچھڑے چار برس بیت گئے ۔ پاکستان میں محروموں اور مستضعف عوام کی توانا آواز جسے سعودی نواز وہابی ایجنٹوں نے ہمیشہ کے لئے دبا دیا ۔اس خون ناحق کے ذمہ دار کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی اور داعش کا سب سے بڑا سہولت کار مولوی عبد العزیزعرف برقعہ پوش مفرورتاحال قانون کی گرفت سے آزاد۔

یہ بھی پڑھیں: تم کس کس مسجد وامام بارگاہ کو تباہ کروگے؟ پاراچنارمیں تکفیریوں کے ہاتھوں تباہ ہونی والی مسجد کا دوبارہ سنگ بنیاد

تفصیلات کےمطابق معروف سماجی رہنما اور بلاگر شہیدخرم ذکی کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے ۔ جنہیں چار برس قبل مظلوموں اور محروموں کے حق میں مسلسل آواز بلند کرنے کے جرم میں شہر قائد میں دن دہاڑے ایک ہوٹل پر کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں نے اس وقت گولیوں سے بھون ڈالا تھا جب وہ اپنے احباب کے ہمراہ وہاں چائے پینے میں مصروف تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کا وفاقی وزیر مذہبی امور کو ٹیلیفون،جلوس یوم علیؑ میں رکاوٹوں کا نوٹس لینےکا مطالبہ

شہید خرم ذکی موقع پر ہی جام شہادت نوش کرگئے تھے ، جبکہ ان کے قریبی ساتھی خالد راؤ شدید زخمی ہوئے تھے ، شہید خرم ذکی کا تاریخی جنازہ پوری دنیا نے دیکھا ،وہ شخص ایک لشکر تھا جس کو ایک پل میں کھو دیا ان کے بہت سے دوست احباب ان کے نظریہ کی ترویج کے لئے کوشاں ہیں لیکن شہید خرم ذکی جیسا جری کوئی نہیں آئے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button