اہم ترین خبریںپاکستان

تم کس کس مسجد وامام بارگاہ کو تباہ کروگے؟ پاراچنارمیں تکفیریوں کے ہاتھوں تباہ ہونی والی مسجد کا دوبارہ سنگ بنیاد

جلسےسے خطاب میں علامہ فدا حسین مظاہری اور علامہ عابد الحسینی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کر ضلع کرم میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کریں جو امن عامہ کو خراب کرنے کا سبب بنتے جا رہے ہیں

شیعت نیوز: پیش امام مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ پاراچنار علامہ شیخ فدا حسین مظاہری اور علامہ عابد حسین الحسینی نے نئے مسجد امام بارگاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔لوئر کرم کے علاقہ شورکو میں مسجد و امام بارگاہ جس کو کل تکفیری دہشتگردوں نےبارودی مواد سے مکمل طور پر تباہ کردیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: حق گوئی کا اظہار،اتحاد امت کے داعی معروف اہلحدیث اسکالر انجینئرمحمد علی مرزا بےبنیاد مقدمےمیں گرفتار

آج پوری طوری و بنگش قوم نے اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہاں عظیم الشان جلسے کا اہتمام کیا اور دوبارہ نئی مسجد وامام بارگاہ کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا،جس میں پیش امام علامہ شیخ فدا حسین مظاہری، علامہ عابد حسین الحسینی، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین،، تحریک حسینی کے صدر عابد جعفری اور دیگر قومی مشران سمیت کثیر تعداد میں طوری بنگش قوم کے جوانوں نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: حشدالشعبی کے ہاتھوں تیل سے مالا مال عراقی صوبہ صلاح الدین میں داعش کا مرکزی ٹھکانا تباہ

جلسےسے خطاب میں علامہ فدا حسین مظاہری اور علامہ عابد الحسینی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کر ضلع کرم میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کریں جو امن عامہ کو خراب کرنے کا سبب بنتے جا رہے ہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کاغذات مال اور سیٹلمنٹ ریکارڈ کے مطابق پانی، پہاڑ اور اراضی کے مسائل جلد از جلد حل کریں کیونکہ بعض اقوام طاقت کے بل پرپانی، پہاڑ اور اراضی پر قابض ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار شورکی مسجد و امام بارگاہ دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، جلال حیدر

ضلع کرم کا رواج اور سیٹلمنٹ ریکار ڈسمیت کاغذات کا بھرپور نظام موجود ہے۔دوسری جانب صدہ پریس کلب میں اہل سنت کے چھ اقوام نے شورکو میں مسجد و امام بارگاہ کو بارود سے اُڑانے کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سازشی عناصر کا سراغ لگا کر گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button