اہم ترین خبریںپاکستان

حق گوئی کا اظہار،اتحاد امت کے داعی معروف اہلحدیث اسکالر انجینئرمحمد علی مرزا بےبنیاد مقدمےمیں گرفتار

انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری جہلم سے عمل میں آئی ہے ۔ ان پر مذہبی منافرت پھیلانے کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

شیعت نیوز:حق گوئی کا اظہار کرنے پر معروف اہلحدیث اسکالر اور شیعہ سنی وحدت کے داعی انجینئر محمد علی مرزا کو بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ  درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے مذہبی منافرت پھیلانے کےجھوٹے الزام میں مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری جہلم سے عمل میں آئی ہے ۔ ان پر مذہبی منافرت پھیلانے کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار شورکی مسجد و امام بارگاہ دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، جلال حیدر

ذرائع کے مطابق حقیقت کے برخلاف اور ان کے دلائل کو نہ سمجھتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آرمیں پولیس نے موقف اختیارکیاہےکہ انجینئر محمدعلی مرزا نے اپنی ایک تقریر کے دوران لوگوں کو تحریک منہاج القران کے سربراہ علامہ طاہرالقادری اور دعوت اسلامی کے سربراہ مولانا الیاس قادری کو قتل کرنے کی ترغیب دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، ایم ڈبلیوایم اور شیعہ عمائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس،جلوس یوم علی ؑمیں رکاوٹیں مسترد

پولیس کے مطابق محمد علی مرزا نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ پاکستان سے سارے پیروں کو ختم کیا جائے۔ طاہر القادری اور الیاس قادری کا مسئلہ بھی حل کیا جائے اور ان میں سے ایک قادری باقی رکھنے کیلئے کسی ایک کو شہید کر دیا جائے۔

انجینئر محمد علی مرزاکے حلقہ احباب کاکہنا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہاہے، وہ داعی اتحاد امت ہیں ، ان کے خلاف یہ بےبنیاد مقدمہ فوری خارج کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button