یمن

یمن: سعودی اتحاد کے عمران اور صعدہ پر بیلسٹک میزائل حملے

شیعت نیوز: سعودی اتحاد نے ماہ رمضان المبارک اور جنگ بندی کے باوجود یمن کے نہتے روزہ داروں پر بمباری کی ہے۔ سعودی اتحاد نے عمران اور صعدہ پر دو بیلسٹک میزائل حملے کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں یمن کے لیے تشکیل دیے گئے عرب عسکری اتحاد نے عمران اور صعدہ گورنریوں پر دو بیلسٹک میزائل حملے کیے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ایک میزائل صنعاء سے 121 کلو میٹر دور عمران گورنری میں گرا ہے جب کہ دوسرا بیلسٹک میزائل 148 کلو میٹر دور صعدہ گورنری میں گرا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی اتحاد کی طرف سے میزائل حملے 9 اپریل سے جاری جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اب تک سعودی اتحاد جنگ بندی کی 2400 بار خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔ اس دوران سعودی اتحاد ہلکے ہتھیاروں سے لے کر بیلسٹک میزائل جیسے بھاری ہتھیاروں کا کھلے عام استعمال کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے میں مصروف ہے، اسدعباس نقوی

انہوں نے سعودی عرب کی طرف سے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی مجرمانہ کوششوں پر سخت جوابی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل رات سرحدی صوبے جیزان پر متعدد بار بمباری کی۔

سعودی جارح اتحاد نے اسی طرح صنعا کے شمال مشرقی علاقے نہم کو بھی نشانہ بنایا جس کے دوران کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سعودی جنگی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے نو اپریل کو جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ دو ہفتے کی اس جنگ بندی میں مزید توسیع کا امکان پایا جاتا ہے، تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی اور اس اعلان کے محض چند گھنٹے بعد ہی یمن کے رہائشی علاقوں اور شہری اہداف کو زمینی اور فضائی حملوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button