اہم ترین خبریںپاکستان

پاک افغان بارڈر پر قائم مسجد وامام بارگاہ پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ

قبائلی عمائدین نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا ہے کہ پاراچنار میں مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا مسلمانوں کا کام نہیں ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

شیعت نیوز: عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردوں کا پاک افغان بارڈر پرلوئر کرم کے علاقے میں قائم مسجد وامام بارگاہ پر حملہ ، بم دھماکے میں موذن شہید ، مسجد مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کا وفاقی وزیر مذہبی امور کو ٹیلیفون،جلوس یوم علیؑ میں رکاوٹوں کا نوٹس لینےکا مطالبہ

تفصیلات لوئر کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں موذن زخمی ہوگیا، جبکہ عمارت مکمل طور پر شہید ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ شورکی مسجد و امام بارگاہ میں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے میں مصروف آفتاب نذیر کا کرمنل ریکارڈ منظرعام پر ،فوری گرفتاری کا مطالبہ

دھماکے سے موذن شدید زخمی ہوگیا، جس کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ اسوقت ہوا، جب موذن اذان فجر دے رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خود کومولائیوں کی جماعت کہنے والی پیپلزپارٹی جلوس شہادت مولاعلی ؑ کی راہ میں رکاوٹ بن گئی

قبائلی عمائدین نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا ہے کہ پاراچنار میں مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا مسلمانوں کا کام نہیں ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button