اہم ترین خبریںپاکستان

جلوس یوم علیؑ پر سندھ حکومت کی پابندی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج ، سماعت کل ہوگی

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ منگل کو درخواست کی سماعت کرے گا

شیعت نیوز: یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے جلوس عزاپر پابندی کا محکمہ داخلہ سندھ کا نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ عدالت کی جانب سے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور ۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی ہم منصب کی پاکستانی سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر کیلئے کورونا میں مبتلاہونےپردعائے صحت

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی جانب سے جلوس شہادت امام علیؑ پر پابندی کے حوالے سے متعصبانہ نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ منگل کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اوریا مقبول جان کی اصلیت ، ساتھی اینکر جمیل فاروقی نے پول کھول دی ، تہلکہ خیر انکشافات

درخواست گزار آغا علی حیدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ محکمہ داخلہ نے 27 اپریل کو نوٹیفکیشن کے زریعے یوم علیؑ کے جلوسوں پر پابندی عائد کردی، مذہبی تقریبات کو روکنا خلاف قانون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں آزادی صحافت کیلئے صحافیوں کی قربانیاں لازوال ہیں، علامہ ساجدنقوی

انہوںنے درخواست میں مزید کہا ہے کہ جس طرح مساجد میں عبادات کے لیے ایس او پیز بنائے گئے ہیں جلوسوں کے لیے بھی ایس او پی بنائے جائیں۔ حکومت جلوس سے متعلق ایس اوپیز طے کردے تو ہم فالو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کا یوم وفات حضرت خدیجتہ الکبریٰ پر تعزیتی پیغام، کل ملکی صورتحال پرپریس کانفرنس کریں گے

درخواست گزار نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کا 27 اپریل کو نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائےاور 17،18 اور 21 رمضان المبارک کو جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button