دنیا

صدر ٹرمپ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ گینگ شوانگ

شیعت نیوز: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیجنگ سے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلنے کا معاوضہ لینے کی دھمکی کے بعد، امریکی حکام پر سفید جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے منگل کے روز بیجنگ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، چین پر اپنے یہاں کورونا وائرس کی وبا کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا الزام لگا کر اپنی ناکامی سے امریکی عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام بارہا حقیقت کو نظر انداز کرتے رہے اور سفید جھوٹ بولتے رہے۔

گینگ شوانگ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس صرف ایک کام ہے، وبا کو روکنے اور کنٹرول کرنے کے لئے موثر اقدامات اختیار نہ کرنے کی ذمہ داری سے گریز کرنا اور عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ امریکی حکام کو اپنے مسائل اور کورونا کے پھیلاؤ کو جلد از جلد کنٹرول کرنے کے طریقہ کار پر توجہ دینی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں نے سعودی عرب کو فقیر بنا دیا، امریکہ کی دھمکی

دوسری جانب امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 56 ہزار 803 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 10 ہزار 507 ہو چکی ہے۔

امریکہ کے اسپتالوں میں 8 لاکھ 14 ہزار 714 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 14 ہزار 186 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 38 ہزار 990 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں اور مبتلا ہونے والوں کی تعداد دوسرے ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button