اہم ترین خبریںایران

کوئی بھی میزائل اور ہوائی جہاز خلیج فارس ریڈار سسٹم سے بچ کر نہیں گزر سکتا۔ ایران

شیعت نیوز: ایران کی بری فوج کے ایئر ڈیفنس ریسرچ ڈویژن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ریڈار کی رینج میں نہ آنے والا کوئی بھی ہوائی جہاز ایران کے تیار کردہ خلیج فارس ریڈار سسٹم سے بچ کر نہیں گزر سکتا۔ اتوار نو اپریل کو ایران کی بری فوج کے کمانڈر جنرل عبدالرحیم موسوی نے ایک تقریب کے دوران خلیج فارس اور مراقب نامی دو جدید ترین اور اسٹریٹیجک ریڈار سسٹموں کی رونمائی کی تھی۔

بری فوج کے ایئر ڈیفنس ریسرچ ڈویژن کے سربراہ جنرل صمد آقا محمدی نے قومی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے خلیج فارس اور مراقب نامی ریڈار سسٹموں کو اپنی رینج کے لحاظ سے دنیا کی دفاعی صنعتوں میں بالکل منفرد قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی دفاعی صنعتوں میں خلیج فارس ریڈار سسٹم جیسا کوئی بھی ریڈار سسٹم موجود ہی نہیں ہے ۔

یہ ریڈار سسٹم آٹھ سو کلومیٹر کی رینج میں پرواز کرنے والے ایسے تمام فضائی اہداف کا پتہ لگا سکتا ہے جو ریڈار کی رینج سے بچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حتی خلا سے زمین کے مدار میں داخل اور خارج ہونے والا کوئی بیلسٹک میزائل بھی ہمارے ریڈار کی نظروں سے بچ کر نہیں نکل سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی افواج کی موجودگی خطے کی بدامنی اور عدم استحکام کا سبب ہے۔ ایران

بری فوج کے ایئر ڈیفنس ریسرچ ڈویژن کے سربراہ نے مراقب نامی ریڈار کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریڈار سسٹم چار سو کلومیٹر کی رینج میں انتہائی ایکوریسی اور برق رفتاری کے ساتھ آن واحد میں تین سو مختلف اہداف کا جائزہ لینے کے بعد اس کا دیثا نیشنل ایئر ڈیفنس سسٹم کو ارسال کرتا ہے۔

جنرل آقا محمدی نے بتایا کہ یہ دونوں ریڈار سسٹم ، ملک کی نالج بیس کمپنیوں اور بری فوج کے ایئر ڈیفنس کے ماہرین کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔

بری فوج کے ایئر ڈیفنس ریسرچ ڈویژن کے سربراہ نے کہا کہ ایران نے خلیج فارس اور مراقب نامی جدید ترین اسٹریٹیجک ریڈار سسٹم کی رونمائی کر کے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ دفاعی نوعیت کے ریڈار سسٹم کی تیاری میں ایران پوری طرح سے خود کفیل ہے۔

درایں اثنا ایران کی مسلح افواج کی سینٹرل کمان نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کے تحفظ اور استحکام کی خطیر ذمہ داریوں کی ادائیگی میں اس انقلابی ادارے کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مسلح افواج کی سینٹرل کمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پچھلے اکتالیس برس کے دوران دنیا بھر میں خالص محمدی اسلام اور اسلامی انقلاب کے پیغام کی ترویج اور اس کے تحفظ نیز ملت ایران کے خلاف عالمی سامراجی طاقتوں کی سازشوں اور مخاصمانہ اقدامات کو ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے اکیس اپریل انیس سو اناسی میں اپنے ایک فرمان کے ذریعے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قیام کا حکم جاری کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button