اہم ترین خبریںپاکستان

فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے پرمولانافضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی مفتی کفایت اللہ گرفتار

مفتی کفایت کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے، عوام میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا۔

شیعت نیوز: فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے پرجمعیت علمائے اسلام (ف) کے اہم رہنما اورمولانافضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی مفتی کفایت اللہ کو ایک مرتبہ پھر قانون نافذ کرنے والے اداروںنے گرفتار کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ عبد الخالق اسدی کی ہدایت پر المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کا امدادی سرگرمیاں مزید تیزکرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں جے یوآئی کے مرکزی رہنماءمفتی کفایت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او مانسہرہ کے مطابق تھانہ بفہ کی پولیس نےمفتی کفایت کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے، عوام میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق: حشد الشعبی نے جنرل سلیمانی، المہندس کی شہادت کے 100 ویں دن کو منایا

واضح رہے کہ سابق صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے خلاف تھانہ بفہ میں مقدمات درج تھے۔مفتی کفایت کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔مفتی کفایت اللہ اس سے قبل بھی فرقہ وارانہ تعصب کو ہوا دینے اور ریاست مخالف اقدامات کے سبب گرفتار ہو چکے ہیں ۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: مانسہرہ پولیس نے جنسی زیادتی کیس میں مفتی کفایت اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

یہ خبرلازمی پڑھیں: انسداددہشت گردی عدالت میں مذہبی منافرت پر مبنی شرانگیز تقریرپر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ پر فردجرم عائد

یہ خبرلازمی پڑھیں: نفرت انگیز تقریر کرنے پر جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ زیر حراست

متعلقہ مضامین

Back to top button