اہم ترین خبریںپاکستان

ڈاکٹر ماجد سلیم استرانہ کا قرنطینہ سینٹر گومل یونیورسٹی میں خواتین کےساتھ ذلت آمیز رویہ

کورنٹائن سنٹر سے اپنے گھروں کو روانہ ہونے والی خواتین و بچیوں نے ڈاکٹر ماجد سلیم استرانہ کے انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت رویے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

شیعت نیوز: قرنطینہ سینٹرگومل میڈیکل ڈیرہ اسماعیل خان سے گھروں کو جانے والے زائرین سے فوکل پرسن ڈاکٹر ماجد سلیم استرانہ کی بدتمیزی۔زائرین کے حفاظتی اقدامات کے سوال پر ڈاکٹر ماجد استرانہ ہتھےسے اکھڑ گئے۔خواتین کو ہاتھ سے باہر نکالنے کے اشارے۔سکیورٹی کو فوری طور پر زائرین کو کورنٹائن سنٹر سے نکالنے کے احکامات جاری۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں گرفتار داعش کا سربراہ کون ہے؟؟ || جانیئے اہم حقائق

تفصیلات کے مطابق قرنطینہ سینٹرگومل میڈیکل ڈیرہ اسماعیل خان سے اپنی مدت پوری کرنے اور کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جانے والوں سے فوکل پرسن ڈاکٹر ماجد سلیم استرانہ نے انتہائی ذلت آمیز رویہ اختیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قرنطینہ سینٹر ڈیرہ اسماعیل خان سے 121 زائرین کوروناٹیسٹ منفی آنے پر اپنے گھروں کو روانہ

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماجد نے خواتین سے کمبل اورچادریں چھین لی کہ ان میں وائرس ہے۔خواتین بالخصوص ایران یونیورسٹی کی میڈیکل کی طالبات کے سامان کو ڈاکٹر ماجد لاتیں مارتا رہا اور غلیظ گالیاں دیتا رہا۔ساؤتھ افریقہ میں زیر تعلیم سٹوڈنٹس کے ساتھ بھی ٹیسٹ رپورٹ پر ڈاکٹر ماجدنے سخت بدتمیزی کی ۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت ، کورونامیں مبتلا تبلیغی جماعت کےمشتبہ مریض کی قرنطینہ سینٹر منتقلی کیلئےرینجرز طلب

ذرائع کا کہنا ہے کہ درشت رویہ اور وعدم تعاون پر دو حساس ادارے قبل ازیں اپنے سربراہان کو آگاہ کر چکے ہیں۔کورنٹائن سنٹر سے اپنے گھروں کو روانہ ہونے والی خواتین و بچیوں نے ڈاکٹر ماجد سلیم استرانہ کے انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت رویےپروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: میں خواجہ آصف کو چھوڑوں گا نہیں، تعصب کو ہوا دینے پرقانونی کاروائی کروں گا،زلفی بخاری

دوسری جانب محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، گومل میڈیکل کالج انتظامیہ واقعے کی صحت سے مکمل انکاری ہیں جبکہ مشیر وزیر اطلاعات اجمل خان وزیر نے انکوائری کا حکم دے دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button