اہم ترین خبریںپاکستان

اس وقت ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف عظیم جہاد میں مصروف ہے، علامہ سید حسن ظفرنقوی

آج ہماری قوم کوہمت و حوصلے کے ساتھ ساتھ اتحاد و وحدت کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آزمائش کی اس گھڑی میں ثابت قدم رہنا ہوگا

شیعت نیوز: معروف شیعہ عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کریں کیونکہ اس وقت ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف عظیم جہاد میں مصروف ہے، لہٰذا عوام خداوند تعالیٰ سے توبہ و استغفار اور رحم کی اپیل کریں،

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ عرب سے کراچی واپس آنے والا ایک اور مسافر کورونا میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہارگیا

ان کا کہنا تھا کہ خصوصاً جو ڈاکٹر اس کے تدارک میں اپنی جانیں گنوا چکے وہ شہید کا درجہ رکھتے ہیں، آج ہماری قوم کوہمت و حوصلے کے ساتھ ساتھ اتحاد و وحدت کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آزمائش کی اس گھڑی میں ثابت قدم رہنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائر س میں مبتلا ہونے کا شبہ تبلیغی جماعت کے 1413 افراد کی سکریننگ شروع

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ لاک ڈاؤن ہونے کے دوران غریبوں محتاجوں اور ضرورت مندوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مخیر حضرات اپنا کردار ادا کریں تاکہ کوئی بھی شخص بھوکا نہ سو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: رائے ونڈتبلیغی اجتماع کے ثمرات ،کراچی میں مزید دو افراد کوروناوائرس سےہلاک

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہلک مرض کے پھیلاؤ کا ذمہ دار کوئی ایک شخص نہیں کیونکہ اس وقت پوری دنیا اس کی لپیٹ میں ہے، لہٰذا کچی اور کمزور باتوں سے پرہیز کیا جائے اور ہم وطن مل کر اس کا مقابلہ کریں کیونکہ یہ مہلک مرض بڑی تیزی سے پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button