دنیا

بھارت میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ،15 ریاستوں میں لاک ڈاؤن

شیعت نیوز: بھارتی حکومت نے کووڈ -19 کے انفیکشن کے خطرات کے پیش نظر دہلی سمیت ملک کی 13 ریاستوں اور 75 اضلاع لاک ڈاؤن کو صبح سے ہی لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی سمیت ملک کی 13 ریاستوں اور 75 اضلاع میں لاک ڈاؤن کی صورتحال 23 مارچ سے لے کر 31 مارچ تک برقرار رہے گی۔ بھارتی ریلوے نے 31 مارچ تک تمام پیسنجر ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر 23 مارچ کی صبح 6 بجے سے دارالحکومت میں لاک ڈاؤن نافذ ہو جائے گا اور یہ نظام 31 مارچ کی نصف شب یعنی 12 بجے تک برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : چائنا کے بعد کورونا وائرس پاکستان اور بھارت میں بے قابو

لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گا اور صرف 25 فیصد ڈی ٹی سی بسیں چلیں گی۔ یہ بسیں بھی ضروری خدمات انجام دینے والے افراد کے لئے ہی چلائی جائیں گی۔ اس دوران ریاست کی تمام عبادت گاہیں بند رہیں گی۔

دہلی کی دکانیں اور بازار سب بند رہیں گے۔ دہلی کی سرحدیں سیل رہیں گی، تاہم دوسری ریاستوں سے کھانا اور سبزی لانے والی گاڑیوں کو دہلی آنے کی اجازت رہے گی۔ اس کے علاوہ تمام پروازیں معطل رہیں گی لیکن اسپتال اور محکمہ بجلی کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

بھارت میں کورونا سے متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ریاست مہاراشٹرا میں ہے ۔ مہاراشٹرا میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد انچاس ہے ۔ اس کے بعد ریاست کیرلا میں تینتس، دہلی میں پچیس، یوپی میں تیئیس کرناٹک اور راجستھان میں پندرہ پندرہ، لداخ میں تیرہ ، تلنگانہ میں آٹھ، جموں و کشمیر میں چار ہریانہ اور تمل ناڈو میں تین تین اور چند دیگر ریاستوں میں ایک یا دو کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے اتوار کو بہار میں پہلی موت سمیت تین لوگوں کی جانیں تلف ہوگئیں ۔ اس وائرس سے ملک میں اب تک سات لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 360 ہوگئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button