اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ سید ناظر عباس تقوی کی علمائے کرام سے کورونا سے مقابلے کیلئےحکومت سے تعاون کی اپیل

انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک سے واپس آنے والے مسافروں بالخصوص زائرین کیلئے بنائے گئے کیمپوں کی صورتحال اطمینان بخش نہیں

شیعت نیوز: علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں علماء کرام حکومت کا ساتھ دیں لیکن اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت فوری اور مؤثر اقدامات کرے، ملک کے تمام طبقات سیاسی مذہبی اور مسلکی اختلافات بھول کر ایک آواز ہوجائیں اور قومی جذبے کے ساتھ موذی وباء کا مقابلہ کریں، میڈیا مخصوص قسم کا پروپیگنڈا قومی یکجہتی کی فضاء کو متاثر کر رہا ہے، اس آزمائش و مصیبت کو مقامات مقدسہ کے زائرین سے جوڑنا نہ صرف خلاف حقائق بلکہ قومی یکجہتی کی فضاء کے بھی منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی موجودہ بحرانی کیفیت میں حکومت عوام کو خصوصی ریلیف فراہم کرے،علامہ راجہ ناصرعباس

ایک بیان میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ وائرس کے پھیلاؤ کے اسباب و عوامل سے سب ذمہ داران بخوبی آگاہ ہیں، عوامی رائے سازی میں میڈیا کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اِس حوالے سے ضروری اقدامات کئے جائیں اور منفی تاثر اجاگر کرنے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری عملے کا انکار،شیعہ قومی تنظیموں نےقرنطینہ مراکز میں زائرین کی خدمت کا بیڑا اٹھالیا

انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک سے واپس آنے والے مسافروں بالخصوص زائرین کیلئے بنائے گئے کیمپوں کی صورتحال اطمینان بخش نہیں، شیعہ علماء کو ان کیمپوں تک رسائی دی جائے تاکہ حکومت کا ہاتھ بٹا سکیں، کیمپوں میں صفائی، غذا اور علاج کی فراہمی اور معیار کو یقینی بناتے ہوئے حکومتی اہلکاروں کے ساتھ شیعہ علماء کے نمائندگان کو بھی شامل کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button