دنیا

امریکی یونیورسٹی کا اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ معاشی بائیکاٹ کا مطالبہ

شیعت نیوز: امریکہ کی ایک بڑی یونیورسٹی نے اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے ایسی تمام اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاری نہ کرنے اور سرمایہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کے قبضے سے فائدہ اُٹھا رہی ہیں۔

پروان یونیورسٹی کی مشاورتی کمیٹی نے باضابطہ سفارش جاری کی کہ یونیورسٹی کسی بھی ایسی اسرائیلی کمپنیوں سے اپنی سرمایہ کاری واپس لے جو فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے سے فائدہ اُٹھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیاں، درجنوں فلسطینی گرفتار

یونیورسٹی میں ’’براؤن ڈیلی ہیرالڈ‘‘ اخبار نے کہا ہے کہ اس کمیٹی کی طرف سے یہ سفارش یونیورسٹی کے صدر اور اس کے اعلی انتظامی ادارے کو پیش کی گئی ہے جس کے ساتھ ایک رپورٹ بھی شامل تھی۔

اس کے ساتھ ساتھ اس فہرست میں ان کمپنیوں کے نام اور دیگر تفصیلات بھی شامل ہیں جوپہلے ہی صیہونی ریاست کا بائیکاٹ کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج کی نابلس میں پُرامن ریلی پر فائرنگ، 19 فلسطینی مظاہرین زخمی

کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز ہوا جس میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے کام کرنے والی عالمی تحریک کے مطابق اقوام متحدہ کا گروپ برائے انسانی حقوق پہلے ہی 112 کمپنیوں کی نشاندہی کرچکا ہے۔ یہ کمپنیاں‌ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں میں میں اسرائیل کی مدد کرکے انسانی حقوق کی پامالیوں میںملوث ہیں۔

پروان یونیورسٹی امریکہ کی ہارورڈ ، ییل ، پرنسٹن ، کولمبیا ، پنسلوینیہ اور کارنیل یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button