اہم ترین خبریںپاکستان

ایس یوسی وفدکی سی ای او ہیلتھ سے ملاقات،سنسنی خیزی سے اجتناب کیا جائے، قاسم علی قاسمی

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب نے قاسم علی قاسمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران سے آنیوالی زائرین مثالی تعاون کر رہے ہیں، ان شاء اللہ حکومت بھی معاملات کو کنٹرول کر لے گی۔

شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل لاہور کے رہنما قاسم علی قاسمی نے کہا ایئرپورٹ پر ایران سے آنیوالے زائرین کی سکریننگ کا عمل تیز کیا جائے، اور بلاوجہ کا خوف ہراس نہ پھیلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کرونا کے حوالے سے پالیسیوں سے ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر کرونا کا خوف پیدا کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار قاسم علی قاسمی نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب سے ملاقات کے دوران کیا۔ان کے ہمراہ وفد میں سید جعفر علی شاہ، چودھری صغیر عباس ورک، سید مہدی حسنین نقوی سمیت دیگر شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے طیارے کو حادثہ اور ونگ کمانڈرنعمان اکرم کی شہادت، علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت

قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے بھی ایسی ایسی خبریں نشر اور شائع کی جا رہی ہیں کہ ملک میں کوئی قیامت آن پڑی ہے۔ سنسنی خیزی سے اجتناب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص کروانا وائرس کا شکار ہے تو وہ خود احتیاط کرے، مسجد، مجلس یا اجتماع والی جگہ پر جانے سے گریز کرے تاکہ دیگر لوگ کرونا سے محفوظ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کی ایران میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے 2لاکھ ڈالرامداد

قاسم علی قاسمی نے کہا کہ زائرین اس حوالے سے حکومت کیساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں، حکومت بلاوجہ زائرین کیساتھ ایسا سلوک نہ کرے جس سے امتیاز کو بُو آتی ہو۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب نے قاسم علی قاسمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران سے آنیوالی زائرین مثالی تعاون کر رہے ہیں، ان شاء اللہ حکومت بھی معاملات کو کنٹرول کر لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم حضرت علیؑ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں، میئر کراچی

یاد رہے کہ ائیرپورٹ پر سکریننگ کا عمل شروع ہونے سے قبل 745 زائرین ایران سے پاکستان آئے تھے جن میں سے اکثریت نے رضاکارانہ طور پر سکریننگ کے عمل کیلئے خود کو پیش کیا جبکہ دیگر زائرین سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ بھی سکریننگ کے عمل سے گزر کر ملک کو کرونا سے محفوظ رکھنے میں کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button