اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین کو کرونا وائرس کی کلیئرنس کے باجود سکھر منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہیں، علامہ ناظرعباس تقوی

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے اس اعلان سے عوام میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے

شیعت نیوز: کرونا وائرس کے حوالے سے حکومت سندھ نے جو اقدامات کئے ہیں اُس حوالے سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، جس وجہ سے عوام میں بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے اور یہ لاوا کسی بھی دن پھٹ سکتا ہے، ان خیالات کا اظہارشیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظرعباس تقوی نے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جشن مولود کعبہ، ایم ڈبلیوایم اورحیدری کونسل پاکستان کے زیر اہتمام جشن وجلوس ولاءکا انعقاد

علامہ ناظرعباس تقوی نے کہاکہ جن زائرین کو پندرہ دن سے تافتان بارڈر پر روکا ہوا ہے اُن کے ٹیسٹ کلیئر ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ کے اعلان پر اُن زائرین کو سکھر شفٹ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امہات المومنین اورحضرت زہرا ؑ ہماری آئیڈیل ہیں ،سیدہ زہرا نقوی

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے اس اعلان سے عوام میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے، اس حساس مسئلے میں ہم حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کو تیار ہیں لیکن حکومت اپنا پروگرام واضح کرے اور ہمیں اعتماد میں لیں تاکہ کرونا وائرس کے مسئلے پر عوام کو اعتماد میں لیا جائے اور علماء کرام عوام کو آگاہی دیں، بصورت دیگر ہم سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دینے کا حق رکھتے ہیں۔

 

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: خواتین مارچ کے پیچھے مغربی ایجنڈاکارفرما ہے، علامہ سید ناظرعباس تقوی

یہ خبرلازمی پڑھیں: مودی نےآمرانہ و انسانیت دشمن اقدامات سےپورے ہندوستان میں آگ لگا دی ہے، علامہ ناظرتقوی

یہ خبرلازمی پڑھیں:ہم نے حرمین اہل بیت ؑ کادفاع کیاوقت پڑاتو مکہ اورمدینہ کا بھی دفاع کریں گے، علامہ ناظرتقوی

یہ خبرلازمی پڑھیں:بھارت کا ظلم و جبر کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نھیں سکتا، علامہ ناظر عباس تقوی

یہ خبرلازمی پڑھیں: سانحہ درگاہ لال شہباز قلندر کا مقدمات فوجی عدالت میں چلایا جائے، علامہ ناظر تقوی

متعلقہ مضامین

Back to top button