اہم ترین خبریںسعودی عرب

کرونا وائرس یا بغاوت کا خوف، خانہ کعبہ، تعلیمی ادارے بند، قطیف کا محاصرہ

جبکہ شیعہ اکثریتی صوبے قطیف کو محاصرے میں لیئے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ دوسری جانب سعودی شاہی محل میں بھی غیر اطمینان بخش صورت حال کا سامنا ہے

شیعت نیوز: کرونا وائرس یا بغاوت کا خوف، خانہ کعبہ،تعلیمی ادارےبند،قطیف کا محاصرہ،سعودی عرب سے گذشتہ چند روز سے انتہائی حیران کن اور ناقابل یقین خبریں سنائی دے رہی ہیں، ذرائع کے مطابق سعودی شاہی حکومت نے چند روز قبل عالمی وباءکرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر خانہ کعبہ کو زائرین کے لیئے بند کردیا تھا، جبکہ دنیا بھر سے عمرہ زائرین کے ویزے بھی منسوخ کردیئے گئے تھے،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی حکام نے ملک بھرمیں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے جبکہ شیعہ اکثریتی صوبے قطیف کو محاصرے میں لیئے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ دوسری جانب سعودی شاہی محل میں بھی غیر اطمینان بخش صورت حال کا سامنا ہے ، 20 سے زائداعلیٰ حکومتی شخصیات اور شہزادے بھی بغاوت کے الزام میں گرفتار کرلیئے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی شاہی محل میں ہلچل، شاہ سلمان کی موت کی افواہیں زیر گردش

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا۔ سعودی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق وزیر تعلیم نے ملک بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں سمیت ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز بھی پیر کے روز سے بند کرنےکا حکم دیا جو تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 9 مارچ سے ملک بھر میں تمام تعلیمی سرگرمیاں، نجی و سرکاری تعلیمی ادارے، ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اقتدار کا نشہ، محمد بن سلمان نے مزید 20 قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا

سعودی وزارت تعلیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد متعلقہ کمیٹی نے یہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل سعودی وزارت داخلہ نے مشرقی صوبے قطیف سے 11 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت صوبے کی مکمل ناکہ بندی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کیلئےجرات حیدر کرارؑ کو شعار بنانا ہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس

واضح رہےکہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں عمرہ زائرین کے داخلے پرپابندی کے ساتھ اپنے شہریوں کے بھی عمرہ کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے جب کہ گزشتہ روز حرم شریف میں زائرین کو کورونا سے محفوظ رکھنے کو یقینی بنانے کی خاطر صفائی کی گئی اور جراثیم کش ادویات ڈالے گئے جس کی وجہ سے صحن شریف میں طواف کا عمل روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ اور محاصرے کے ہوتے ہوئے مذاکرات ناممکن ہیں۔ ترجمان انصار اللہ

بظاہر یہ سب اقدامات ایسے وقت میں اٹھائے جارہے ہیں کہ جب سعودی عرب سمیت دنیا بھرکو کرونا وائرس کے خطرات کا سامنا ہے لیکن دوسری جانب سعودی شاہی حکومت کے اعلیٰ شہزادوں اور اہم حکومتی شخصیات جن میں سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی احمد بن عبدالعزیز اور سابقہ سعودی ولیعہد و سینیئر شہزادے محمد بن نائف شامل ہیں سمیت 20 شخصیات کی اچانک گرفتاریاں کچھ اور ظاہر کررہی ہیں ، ایسا لگتا ہے کہ سعودی شاہی حکومت بالخصوص ولی عہد محمد بن سلمان کو جن کے والد موجودہ بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز یا تومرچکے ہیں یا قریب المرگ ہیں انہیں کرونا وائرس کا نہیں بلکہ بغاوت کا خوف ہے چونکہ وہ خود کوآئندہ کا بادشاہ تصور کرتے ہیں اسی لیئے محمد بن سلمان نے اپنے اور تخت شاہی کے راستے میں حائل تمام شہزادوں کو پابند ساسل کردیا ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button