اہم ترین خبریںپاکستان

بلاشبہ نعمت اللہ خان نے کراچی کی ترقی میں ہر اول درجے کا کردار ادا کیا، علامہ ناظرعباس تقوی

علامہ ناظرتقوی نے کہاکہ شیعہ علماءکونسل دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ اور جماعت اسلامی کے غم میں برابرکی شریک ہے

شیعت نیوز: علامہ سید ناظرعباس تقوی نے کہا کہ سابق سٹی مرحوم ناظم نعمت اللہ خان نے بحیثیت سٹی ناظم کراچی کیلئے جو خدمات سرانجام دی اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے دورہ بھارت پر مسلمانوں کا قتل عام بھارتی جمہوریت کے منہ پرتماچہ ہے، علامہ ساجد نقوی

ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی وفات پر صوبائی دفتر سے جاری تعزیتی بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بعض اضلاع میں کالعدم تکفیری گروہ کے جلسے مذہبی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ ناظرتقوی نے کہاکہ مرحوم کی جماعت اسلامی کے لئے بھی عظیم قربانیاں ہیں اور آج بھی ان کے لگائے گئے سماجی کاموں کے پودے پھل دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان قطعی طور پر زائرین پر پابندی نہیں لگارہی، وقتی طورپر احتیاط کریں،وفاقی وزیرمذہبی امور

انہوں نے کہاکہ بلاشبہ نعمت اللہ خان نے کراچی کی ترقی میں ہر اول درجے کا کردار ادا کیا، ان کی وفات سے کراچی کے شہری ایک بردبار اور منجھے ہوئے سیاسی رہنماء سے محروم ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والا گومل یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کا دیوبندی چیئرمین مولوی صلاح الدین گرفتار

علامہ ناظرتقوی نے کہاکہ شیعہ علماءکونسل دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ اور جماعت اسلامی کے غم میں برابرکی شریک ہے، اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button