اہم ترین خبریںپاکستان

طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والا گومل یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کا دیوبندی چیئرمین مولوی صلاح الدین گرفتار

متاثرہ طالبات کے والدین نے حکومت سے اسلامیات جیسے مقدس شعبے سے وابستہ اس سفاک درندے کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

شیعت نیوز: ایف آئی اے ساٸبر کراٸم ونگ کی کاررواٸی جنسی سکینڈل میں ملوث شعبہ اسلامیات گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے چٸیرمین دیوبندی مولوی صلاح الدین گرفتار۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس ،چین، افغانستان کو چھوڑ کرفقط ایرانی سرحد کی بندش باعث تشویش ہے، علامہ ساجدنقوی

اطلاعات کے مطابق مولوی صلاح الدین پر متعدد طالبات نے الزام لگایا تھا کہ وہ امتحانی پرچوں میں نمبر بڑھانے کےلیے نجی فارم ہاؤس پر بلاتا اور جنسی طور پر ہراساں کرتاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ باقرزیدی کا اظہارافسوس

یونیورسٹی انتظامیہ ایک عرصہ سے اس کیس کو دبانے کی کوشش کررہی تھی جس کے بعد کچھ متاثرہ طالبات نے ثبوتوں کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواستیں دے دیں، ایف آئی اے کی تحقیقات کے بعد ان کی گرفتاری کا فیصلہ ہوا جس پر آج عملدرامد کرلیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی ذمہ داران عوام کی تکالیف اور پریشانیوں پر اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

ذرائع کے مطابق دیوبندی مولوی صلاح الدین کی گرفتاری کے وقت ایک نجی چینل کی ٹیم بھی موجود تھی ،چینل کی ٹیم کا موقف تھا کہ انہیں متعدد طالبات اور والدین نے درخواستیں دی تھیں، ادھر گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے مولوی صلاح الدین کو برطرف کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اصغریہ آرگنائزیشن کا 33 واں مرکزی کنونشن 27 مارچ سے بھٹ شاہ میں منعقد ہوگا، غلام رضا جعفری

واضح رہے کہ تکفیری دیوبندی مولویوں کے تعلیمی اداروں، دینی درسگاہوں میں معصوم بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی کے واقعات تو زبان زدِ عام تھے ہی اب تو بات یونیورسٹیز تک پہنچ چکی ہے ، متاثرہ طالبات کے والدین نے حکومت سے اسلامیات جیسے مقدس شعبے سے وابستہ اس سفاک درندے کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button