اہم ترین خبریںپاکستان

سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ باقرزیدی کا اظہارافسوس

نعمت اللہ خان کی ملک و قوم خصوصاً شہر قائد کے لئے بیش بہا خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

شیعت نیوز: علامہ باقر زیدی نے جماعت اسلامی کے سینئر رہنماء اور سابق سٹی ناظم نعمت اللّٰہ خان کے انتقال پر پسماندگان سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نعمت اللّٰہ خان کی رحلت سے کراچی کے عوام ایک عظیم اور انسان دوست شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔ نعمت اللہ خان کی ملک و قوم خصوصاً شہر قائد کے لئے بیش بہا خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی جانب سے روندوکے 600زلزلہ زدگان میں کمبل اور رضائیوں کی تقسیم

صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ مرحوم نعمت اللہ خان نے پوری زندگی ملک و قوم باالخصوص شہر قائد کے عوام کی بے لوث خدمت کی۔شہر قائد کے سٹی ناظم ہونے کی حیثیت سے کراچی میں ہونے والے ترقیاتی کام خصوصاً شہر کے مختلف علاقوں میں عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لئے بنائے گئے پراجیکٹس مرحوم نعمت اللہ خان کو عوام کے دل میں ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومتی ذمہ داران عوام کی تکالیف اور پریشانیوں پر اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک مخلص اور انسان دوست شخصیت تھے، انھوں نے شہر کراچی کے مفلوک حال عوام کے لئے بڑی خدمات انجام دیں۔بے روزگاروں  کے لئے مناسب روزگار کا انتظام ہو یا نادار اور یتیم بچیوں کی شادی کے لئے دست شفقت رکھنا،صاف پانی کی فراہمی ہو یا بھوکے اور بے گھر افراد کی کفالت کرنا یہ سب مرحوم نعمت اللہ کی مخلصانہ زندگی کا ایک اہم اور ناقابل فراموش پہلو ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام سکھرمیں سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس کاشاندارانعقاد

علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ امام خمینی کے فرمان پر بروز جمعۃ الوداع یوم القدس کا انعقاد ہو یا عالمی دہشتگرد شیطان بزرگ امریکہ مردہ باد ریلی ہو، ماہ مبارک رمضان ہو یا ایام عزاء ، مرحوم نعمت اللہ خان اپنی خدمات انجام دینے کے حوالے سے عوام کے درمیان موجود رہے.فرقہ واریت اور لسانیت کے خاتمے اور ملک و قوم کو عالمی استعمار کے مکروہ فریب سے محفوظ رکھنے کے لئے نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کی کوششوں کو کبھی فراموش نھیں کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اصغریہ آرگنائزیشن کا 33 واں مرکزی کنونشن 27 مارچ سے بھٹ شاہ میں منعقد ہوگا، غلام رضا جعفری

علامہ باقر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے سینئر رہنماء اور سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی المناک رحلت پر مجلس وحدت مسلمین کی قیادت،کارکنان اور پوری ملت جعفریہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان،جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔علامہ باقر زیدی نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم نعمت اللہ خان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button