اہم ترین خبریںپاکستان

پاراچنار اور بالشخیل کی اراضی کے مسئلےکا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،علامہ وحیدکاظمی

ایم ڈبلیو ایم مقامی طوری قبائل کی قیادت اور علمائے کرام کے موقف کی ہر صورت میں حمایت کرے گی۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت پاراچنار میں بالشخیل کی اراضی کا مسئلہ فوری طور پر حل کرے، ایم ڈبلیو ایم مقامی طوری قبائل کی قیادت اور علمائے کرام کے موقف کی ہر صورت میں حمایت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: داعشی سہولتکاربرقعہ پوش مفرور ملا عبد العزیز کا پھرسے لال مسجد پر مسلح قبضہ،اہلیہ ام حسان پر مقدمہ درج

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ بالشخیل میں جس زمین پر جس کا حق بنتا ہے، اسے ادا کیا جائے، نہ تو ہم کسی کا حق غصب کرنا پسند کرتے ہیں اور نہ اپنا حق کسی کو دیں گے۔ حکومت عرصہ دراز سے اس مسئلہ سے مسلسل چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہے، اب مقامی لوگوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوتا نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی انقلاب کی کرنیں پاکستان سمیت پورے خطے پر اثرانداز ہوئی ہیں،علامہ اقتدار نقوی

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت امن و امان قائم رکھنے میں سنجیدہ ہے تو اسے یہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔ اگر حکومت توجہ دے تو یہ معاملہ چند دنوں میں حل ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت سے بات چیت ہوئی ہے، لیکن ابھی تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا، جوکہ افسوسناک ہے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں:پاراچنار پرلشکر کشیاں ہوئی ہیں،حکومت اور فوج قبائل کے احساسات اور حساسیت کو پیش نظر رکھیں،علامہ فدامظاہری

یہ خبرلازمی پڑھیں:پاراچنار پولیس کی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بڑی کاروائی، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

متعلقہ مضامین

Back to top button