اہم ترین خبریںپاکستان

ملتان، شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی ، بڑی تعداد میں مردوخواتین کی شرکت

احتجاجی ریلی 6 نمبر چونگی پر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی ہے

شیعت نیوز: شیعیان حیدرکرار کی جانب سے ملک بھر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے نماز جمعہ کے بعد حیدریہ چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر، سابق مرکزی رہنما زاہد مہدی، قارب نوید ہاشمی، مرزا وجاہت علی اور شیعب نقوی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:داعش کی پاکستان تک رسائی روکنےمیں ایران اور قاسم سلیمانی کاکلیدی کردارہے ، سینیٹر فرحت اللہ بابر

احتجاجی ریلی 6 نمبر چونگی پر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی ہے۔ ریلی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ جنہوں نے بینرز، پلے کارڈز اور مسنگ پرسن کی تصاویر اُٹھا رکھی تھیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ریاست کا دوہرا معیار ہے قاتل کو رہائی دی جا رہی ہے، جبکہ محب وطن شہریوں کو جبری طور پر گمشدہ کیا جا رہا ہے،

یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ دنیا کی بہترین فوج ہے، ایران نے عالمی دہشتگردی کیخلاف جاندارکرداراداکیا، ایازامیر

اُنہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار کو آئین اور قانون کی دھجیاں بکھرتی نظر نہیں آ رہیں، کچھ ادارے اس ملک کے آئین اور قانون سے کھلواڑ کر رہے ہیں، جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ شیعہ مسنگ پرسن کا معاملہ ایک منظم سازش کے تحت شروع کیا گیا تاکہ ملک کے امن کو سبوتاژ کیا جائے، طالبان سرغنہ احسان اللہ احسان کی فرار کی خبریں قابل تشویش ہیں۔

 

مماثل خبریں

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی باحفاظت بازیابی تک چین سے نھیں بیٹھیں گے، عارف حسین الجانی

 

متعلقہ مضامین

Back to top button