اہم ترین خبریںپاکستان

مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجوں کاظلم و ستم اور ان کا وحشیانہ کر دار جلد ختم ہونے والا ہے، علامہ رضی جعفر نقوی

انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی مظالم سے عورتیں محفوظ ہیں اور نہ ہی معصوم بچے محفوظ ہیں، بزرگ شہریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں

شیعت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کا اہم اجلاس بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ سوسائٹی میں جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ رجب علی بنگش، شبر رضا، ثروت رضوی، سبط رضا، ضیاء الحسن، قاسم نقوی، نیئر علی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم ہر قیمت پر ثابت قدمی سے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں، آرمی چیف

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں کشمیر اور کشمیری عوام سے اظہار ہمددری کے لئے سیمینارز اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی، کشمیر کی آزادی تک پاکستان مکمل نہیں ہوتا، اس لئے پاکستان کے عوام کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کو ان کا حق آزادی مل جانا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک آزادی کشمیر میں ہر آول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے، علامہ مقصود ڈومکی

علامہ رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا کہ کشمیری مسلمانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی فوجوں کاظلم و ستم اور ان کا وحشیانہ کر دار جلد ختم ہونے والا ہے، پاکستان کے عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پوری دنیا کو بھارتی جبر و استبدار کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: 5فروری کوتاریخ میں مزاحمت کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا، علامہ امین شہیدی

انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی مظالم سے عورتیں محفوظ ہیں اور نہ ہی معصوم بچے محفوظ ہیں، بزرگ شہریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں، انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا، اگر بھارت کسی غلط فہمی کا شکار ہے کہ وہ مسلمانوں پر مظالم کرکے اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button