پاکستان

تحریک آزادی کشمیر میں ہر آول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے، علامہ مقصود ڈومکی

انشاء اللہ عنقریب کشمیر و فلسطین کے عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے

شیعت نیوز :تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ مفاد پرست عرب حکمرانوں کی سازشیں ہیں۔ امت مسلمہ کشمیری بھائیوں کو ان کا حق دلوانے کیلئے میدان عمل میں موجود رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :مسئلہ کشمیر ،کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ، علامہ ساجدعلی نقوی

اطلاعات کے مطابق علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے حق میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے عظیم الشان اجتماعات نے جہاں بھارت کو رسوا کیا وہیں مظلوم کشمیری عوام کے بدترین قتل عام پر خاموش عالمی امن اور انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کا مکروہ چہرہ بھی بے نقاب کرد یا ہے۔زرائع کے مطابق 5 فروری یوم کشمیر کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد، آئی ایس او جیکب آباد اور جمیعت علمائے پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ امریکہ و یورپ میں ہونے والی دہشت گردی پر اسلام فوبیا کا شکار عالمی رہنماؤں اور اداروں کو بھارت کی کشمیر اور اسرائیلی کی فلسطین کے خلاف بدترین جارحیت کیوں دکھائی نھیں دیتی۔

یہ بھی پڑھیں :کشمیری عوام سے حق آزادی کوئی نہیں چھین سکتا،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو درپیش مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ عرب حکمرانوں کی سازشیں ہیں، کہ جس کی وجہ سے بھارت اور اسرائیل بیگناہ کشمیری و فلسطینی عوام کا بہیمانہ قتل عام کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کیلئے پاکستان کے شیعہ و سنی عوام سمیت پوری امت مسلمہ متحد ہے، اور انشاء اللہ عنقریب کشمیر و فلسطین کے عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button