پاکستان

سی ٹی ڈی خیبرپختونخواہ کی ٹانک میں کاروائی،کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 دہشتگرد جہنم واصل

مارے جانے والے دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ عطا اللہ دیشانی گروپ سے ہے

شیعت نیوز :سی ٹی ڈی خیبرپختونخواہ کے اہلکاروں پر حملہ کرنے والے تکفیری دہشتگردوں کو جوابی کاروائی کے نتیجے میں واصل جہنم کر دیا گیا۔سی ٹی ڈی کی جوابی کاروائی میں مارے جانے والے دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے حوالے سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں :حساس اداروں کی لشکر جھنگوی رمضان مینگل گروپ کے خلاف بڑی کاروائی

اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع ٹانک کے علاقے تتور روڈ پر کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ المعروف اہلسنت و الجماعت عطا اللہ دیشانی گروپ کے دہشت گردوں کا سی ٹی ڈی خیبرپختونخواہ کے اہلکاروں پر حملہ۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کالعدم لشکر جھنگوی کےنشانے پر، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکار اپنی گاڑی میں تتور روڈ سے گزر رہے تھے کہ وہاں پہلے سے گھات لگائے کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 دہشت گردوں نے اہلکاروں کی گاڑی پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کردی۔سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی کاروائی میں دونوں تکفیری دہشت گرد موقع پر جہنم واصل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :بہاولنگر میں حساس اداروں کی کاروائی،کالعدم سپاہ صحابہ کے تین دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق جوابی کاروائی میں مارے جانے والے دونوں تکفیری دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تکفیری سپاہ صحابہ المعروف اہلسنت و الجماعت عطا اللہ دیشانی گروپ سے ہے، اور دونوں دہشتگردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف ، دو 9 ایم ایم پستول، 3 ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروپ کے دہشتگردوں کا کوئٹہ کی مسجد میں بم دھماکہ، 13نمازی شہید

سی ٹی ڈی اور پولیس کی جانب سے تتور روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جہاں سے تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری کے حوالے سے روشن امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button