اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

امریکی دباؤ، وزارت توانائی کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کھٹائی میں ڈالنے کا اعلان

وزارت توانائی میں یہ بھی کہا گیا کہ منصوبے کی تکمیل امریکی پابندیاں ختم ہونے سے ہی مشروط ہے۔

شیعت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے بھی امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئےہیں۔ وزارت توانائی نے امریکی دباؤ اور سختیوں کے خوف سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل نا کرنے کا اقرار کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام ایران پر امریکی پابندی کے باعث رک گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ڈی ٹریک کرنے میں امریکی و سعودی مفادات کے محافظ شاہ محمودقریشی کا اہم کردار ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

وزارت توانائی نے سینیٹ میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تحریری جواب دیا۔ وزارت توانائی کے مطابق ایران اور پاکستان نے گیس پائپ لائن ترمیمی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو منصوبہ مکمل کرنے کے لیے مزید 5 سال کا عرصہ دیا گیا ہے۔ وزارت توانائی میں یہ بھی کہا گیا کہ منصوبے کی تکمیل امریکی پابندیاں ختم ہونے سے ہی مشروط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غذائی اجناس سے پٹرولیم مصنوعات تک عوامی پہنچ سے باہر، بھاری یوٹیلٹی بلز نے عوام کی کمر توڑ دی،علامہ ساجدنقوی

واضح رہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت جس نے کامیابی سے قبل بیرونی مداخلت اور دباؤ کو خاطر میں نا لانے اور قومی مفادات کو ہر قیمت پر مقدم رکھنے کےجو بلند وبانگ دعوے کیئے تھے وہ سب ایک ایک کرکے ہوا ہوتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:تبدیلی سرکار سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا، اب تو آٹا بھی عوام کی پہنچ سے بہت دور چلا گیا،علامہ اقتدارنقوی

ہونا تویہ چاہئے تھا کہ وزیر اعظم عمران خان امریکی صدر ٹرمپ  کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات میں ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر یہ کہہ کر آتے کہ مسٹر ٹرمپ پاکستان کی اپنی ضروریات اور مجبوریاں ہیں ہم سنگین توانائی بحران اور معاشی بحران کا شکار ہیں ہم ہر صورت پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے لیکن افسوس ایسا نا ہوسکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button