اہم ترین خبریںپاکستانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سےشیعہ سنی علماومشائخ کا وفد قاسم سلیمانی کی تعزیت کیلئے ایران روانہ

وفد لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تہران کیلئے روانہ ہوا جس کی سربراہی ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ کررہے ہیں ۔

شیعت نیوز: ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے شیعہ سنی علماومشائخ کا وفد قاسم سلیمانی کی تعزیت کیلئے ایران روانہ ہوگیا۔ آٹھ رکنی وفد لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تہران کیلئے روانہ ہوا جس کی سربراہی ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: قاسم سلیمانی اورابو مہدی پر امریکی حملہ اور شیخ زکزاکی کی نائیجیریا میں قید قابل مذمت ہے، ملی یکجہتی کونسل

تفصیلات کے مطابق شیعہ سنی علماومشائخ پرمشتمل ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد سپاہ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی شہادت پر پاکستانی قوم کی نمائندگی کی غرض سے تعزیت کیلئے آج اسلامی جمہوریہ ایران روانہ ہوگیا ہے ۔ وفد میں شیعہ علماءومشائخ عظام شریک ہیں جو ایران میں شہید قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آل سعود کے حکم پرکوالالمپورسمٹ میں شرکت نہ کرنیوالےعمران خان ثالثی کی حیثیت ہی نہیں رکھتے، علامہ عابد حسینی

وفد میں مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ کے علاوہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف واحدی، البصیرہ ٹرسٹ کے سربراہ جناب ثاقب اکبر، جناب پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل اور سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ ، نائب صدر ہدیتہ الہادی پاکستان رضیت باللہ ، چیف آرگنائزر متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان جناب مقصود احمد سلفی اور مرکزی رہنما جمعیت علماء اسلام جناب طاہر حبیب شامل ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button