اہم ترین خبریںپاکستان

حاج قاسم سلیمانی ودیگر مجاہدین کی شہادت پر امریکا کے خلاف ایم ڈبلیوایم کراچی کے مظاہرے اور ریلیاں

ریلی کے اختتام پر امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذرآتش کئے گئے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے زیراہتمام علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مجاہد اسلام حاج قاسم سلیمانی ؒ، ابومہدی المہندسؒ اور دیگر باوفا ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت پر شیطان بزرگ، فرعون زمان امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایم ڈبلیوایم کی جانب سے کراچی کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی میزائل حملے عالمی استعمار کے عنقریب خاتمے کا پیش خیمہ ہیں، علامہ ساجد علی نقوی

ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی جانب سے مرکزی مسجد تا ناد علی اسکوائر جعفرطیار سوسائٹی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین شوریٰ عالی اور بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے خصوصی شرکت کی جبکہ مقررین میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا نشان حیدر، مولانا غلام محمد فاضلی، سید احسن عباس رضوی، عارف رضا زیدی، سعید رضوی، پیام ولایت فاؤنڈیشن کے رہنما محمد اسلم، ذاکر اہل بیت سفیر عباس و دیگر مقررین نے خطاب کیا، جبکہ دستہ امامیہ کے نوحہ خواں عارف رضوی و دیگر نوحہ خواں حضرات نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپاہ قدس کے عظیم سپہ سالار حاج قاسم سلیمانی درجہ شہادت پر فائز ہوگئے

ریلی کے اختتام پر امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذرآتش کئے گئے ۔ ریلی میں آئی ایس او جعفرطیار یونٹ کے برادران سمیت عاشقان شہداء اور کنیزان زینب (ع) کی بھی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈز اور شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور اللہ اللہ اکبر ۔۔۔ امریکا شیطان الاکبر کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بغداد،مالک اشتر زمان حاج قاسم سلیمانی اور حشدشعبی کے ڈپٹی چیف مہدی المہندس شہید

ایم ڈبلیوایم ضلع وسطی کی جانب سے بعد نماز جمعہ جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرےمیں شرکاءسے ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ سید حسن ظفرنقوی، علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ سید باقرعباس زیدی ، علامہ مبشر حسن اور امام جمعہ علامہ مرزایوسف حسین نے خطاب کیا، مقررین نے امریکی حملے میں فرزندان اسلام حاج قاسم سلیمانی ، مہندس ابومہدی اور دیگر ساتھیوں کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ شرکاء نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف بھرپور نعرے بازی بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیں: بغداد میں امریکی سفارت خانہ جاسوسی اور فساد کا اڈہ ہے۔ حزب اللہ عراق

ایم ڈبلیوایم ضلع جنوبی کی جانب سے بعد نماز مغربین محفل شاہ خراسان سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جوکہ سولجربازار سے ہوتی ہوئی گرومندرپر اختتام پزید ہوئی جس میں علامہ سید حسن ظفرنقوی، علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ باقرعباس زیدی ،علامہ سید صادق رضا تقوی، مرزایوسف حسین، علامہ علی مرتضیٰ زیدی، علامہ سجاد مہدوی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ شرکاءمیں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button