اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ دشمنی ،محمد بن سلمان کی اپنے ڈرائیور عمران خان کو ذلفی بخاری کو ہمراہ نا لانے کی ہدایت

سعودی ولی عہد نے مزیدکہاکہ ذلفی بخاری آئندہ بھی اہم ملاقات میں ہمارے اور آ پ کے درمیان نہیں ہونا چاہئے

شیعت نیوز: مقبوضہ حجاز مقدس پر قابض آل سعود کی شیعہ دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، اس شیعہ دشمنی کو اس متعصب خاندان نے چارچاند لگادیئے ہیں ۔ سعودی قابض خاندان آل سعود نےحالیہ دورہ سعودیہ عرب سے قبل وزیراعظم عمران خان کو پیغام بھیجا ہے آئندہ اپنے ہمراہ سید ذولفقار عباس بخاری (ذلفی بخاری) کو کسی دورے پر سعودیہ عرب نا لیکر آئیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ارض پاک کا دفاع کرنے والے لانس نائیک محفوظ شہید، نشان حیدر کا 48 واں یوم شہادت

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو حالیہ دورہ سعودیہ عرب سے قبل اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ لفی بخاری ہمیں پسند نہیں،ذلفی بخاری کسی اہم ملاقات کا حصہ نہیں ہونا چاہئےتھا۔ سابقہ دوروں میں بھی ذلفی بخاری ہماری ملاقاتوں میں شامل رہے جس میں انتہائی خفیہ ملاقاتیں بھی شامل تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی غلامی کا بدترین مظاہرہ، عمران خان کا دورہ ملیشیاء منسوخ

سعودی ولی عہد نے مزیدکہاکہ ذلفی بخاری آئندہ بھی اہم ملاقات میں ہمارے اور آ پ کے درمیان نہیں ہونا چاہئے۔ ذلفی بخاری ایران کے بہت زیادہ قریب ہے۔ہمارے درمیان اہم ملاقاتیں بھی ہوتی ہیں ،جس میں کسی غیر متعلقہ بندے کو شامل نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان سعودی آقاؤں کو رام کرکے ریاض یاترا سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے اس نفرت انگیز ہدایت کے بعد وزیر اعظم عمران خان اپنے حالیہ دورہ سعودیہ عرب میں اپنے معاون خصوصی ذلفی بخاری کو اپنے ہمراہ لیکر نہیں گئے اورانہوں نے سعودی آقاؤں کی کسی صورت حکم عدولی نہیں کی ۔

سید ذولفقار عباس بخاری (ذلفی بخاری) جو مسلکی لحاذ سے اہل تشیع سادات سے تعلق رکھتے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اووسیزپاکستانی ہیں اور تمام غیر ملکی اہم دوروں میں ان کے ہمراہ ہوتے ہیں جوکہ قومی ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button