اہم ترین خبریںپاکستان

کسی بھی ریاست کی ناکامی میں کرپٹ اداروں کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں میں بدعنوان عناصر کو کھلی چھٹی دی جاتی رہی جس نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کو اولین ترجیح بنا کر عوام کے دل جیتے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے حکومت کو جنگی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے اصلاحات کے عمل کو تیز کرنا ہوگا۔ کسی بھی ریاست کی ناکامی میں کرپٹ اداروں کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں میں بدعنوان عناصر کو کھلی چھٹی دی جاتی رہی جس نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ جن حکمرانوں کو عوام نجات دہندہ سمجھ کر اقتدار میں لائی وہ رہزن کا کردار ادا کرتے ہوئے مادر وطن کو لوٹنے میں مصروف رہے۔ قومی خزانے کو اگر اس طرح بے رحمی سے نہ لوٹا جاتا تو آج وطن عزیز کے حالات مجموعی حالات مختلف ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: چندہ وصولی کےجرم میں کالعدم سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کےدہشت گردکو سخت سزادینے کا اعلان

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم پیسہ لوٹنے والوں کے بے رحمانہ احتساب کا مطالبہ کر رہی ہے۔عوام اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے جن لوگوں کو ووٹ کی طاقت سے ایوان میں بھیجتی ہے انہیں عوامی حقوق کو مقدم رکھنا چاہیے۔ان خیانت کاروں پر عملی سیاست میں ہمیشہ کے لیے پابندی عائد کی جائے جنہوں نے اقتدار کو لوٹ مار کا زینہ سمجھتے ہوئے ملک کو تباہ حال کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام کے بنیادی مسائل کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی،غربت، بے روزگاری اور لاقانونیت سے ہر کوئی متاثر ہو رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں تنبیہ کرنا ہو گی کہ وہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے سے باز رہیں۔عوام کے جان و مال کا تحفظ اور بنیادی حقوق کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے جس سے چشم پوشی مجرمانہ غفلت میں شمار ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button