پاکستان

پشاور پولیس نے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا، تکفیری خودکش حملہ آور خاتون گرفتار

گرفتار خودکش حملہ آور خاتون بھاری مقدار میں بارودی مواد کے ہمراہ لاہور جا رہی تھی

شیعت نیوز:پشاور پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے تکفیری دہشتگرد خاتون کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد ، ریموٹ کنٹرول،ڈیٹونیٹر لاہور منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق پشاورپولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر حاجی کیمپ اڈے پر کاروائی کرتے ہوئے بس میں سوار تکفیری دہشتگرد خاتون کو گرفتار کر لیا۔گرفتار خاتون پشاور لاہور جا رہی تھی، کہ پولیس نے بروقت کاروائی کر کے گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی محمد شعیب کے مطابق گرفتار ہونے والی خاتون افغان طالبان کی تربیت یافتہ خودکش حملہ آور ہے، کہ جو پشاور میں کاروائی کا موقع نا ملنے پر طالبان قیادت کے حکم پر لاہور میں خودکش حملہ کرنے کے لئے بارودی مواد کے ہمراہ بزریعہ بس روانہ ہو رہی تھی، کہ پولیس نے بروقت کاروائی کر کے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔پولیس کے مطابق حاجی کیمپ اڈہ میں کئے جانے والے اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سے دہشتگردوں کا ایک اہم نیٹ ورک توڑا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مظفر گڑھ سے کالعدم سپاہ صحابہ کے دو دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ایس پی سٹی محمد شعیب نے اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حاجی کیمپ اڈہ سے گرفتار تکفیری خودکش حملہ آور خاتون پشاور میں تباہی پھیلانے میں ناکامی پر طالبان قیادت کے حکم پر لاہور میں خودکش حملہ کرنے کی نیت سے بارودی مواد سمیت لاہور روانہ ہو رہی تھی، کہ پولیس اور حساس اداروں کی کاروائی میں پکڑی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button