آئی ایس او کراچی ڈویژن کاتین روزہ 40واں کنونشن کل سےشروع ہوگا، میثم زیدی
استحکام پاکستان کنونشن کا آغازمرکزی امام بارگاہ گراؤنڈ میں نصب علمِ حضرت عباسِ علمدار ؑ پرا سکاوٹ سلامی سے ہوگا

شیعت نیوز: چیئرمین کنونشن برادر میثم زیدی نے امامیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان کنونشن کا آغازمرکزی امام بارگاہ گراؤنڈ میں نصب علمِ حضرت عباسِ علمدار ؑ پرا سکاوٹ سلامی سے ہوگا جس میں سکاوٹس کا چاک و چوبند دستہ امامیہ اسسٹنٹ چیف اسکاوٹ علی نقی کی سربراہی میں سلامی پیش کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر عارف حسین الجانی کون ہیں؟؟مختصرتعارف
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے 40 ویں سالانہ کنونشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کنونشن میںشہر بھر سے سینکڑوں امامیہ طلبہ شریک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین کنونشن میثم زیدی نےکراچی میں امامیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عارف حسین الجانی آئی ایس اوپاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب، شیعت نیوز کی جانب سے مبارکباد
میثم زیدی نے مزید بتایا کہ استحکام پاکستان کنونشن کا آغازمرکزی امام بارگاہ گراؤنڈ میں نصب علمِ حضرت عباسِ علمدار پر سکاوٹ سلامی سے ہوگا جس میں سکاوٹس کا چاک و چوبند دستہ امامیہ اسسٹنٹ چیف اسکاوٹ علی نقی کی سربراہی میں سلامی پیش کرے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایس او کا مرکزی کنونشن ،تمام شیعہ تنظیمات کا قائدین کے درمیان باہمی ملاقاتوں پر زور
کنونشن کے پہلے روز نشست کا آغازمرکزی امام بارگاہ جعفر طیارکراچی میں ہوگا اور جشنِ معصومینؑ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ دوسرے روز تعلیمی سیمینار میں ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں نوجوانوں کو علم کی اہمیت اور تعلیمی میدان میں کردار کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:امامیہ آرگنائزیشن کی جانب سے آئی ایس اوکے نومنتخب مرکزی صدر کے اعزازمیں عشائیہ
ہفتہ کی رات مرکزی امام بارگاہ گراؤنڈ میں شبِ شہداء کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شہید میجر عدیل عباس کے والد خطاب کریں گے جبکہ اتوارکی دوپہر اتحاد ملت کانفرنس ہوگی کنونشن کے آخرمیں نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔